مسجد میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگوانا کیسا ہے؟
-------------------------------------------
حضرت مفتی شکیل صاحب سے مخاطب ھوں،
کس نوعیت کی مساجد میں سی سی کیمرا لگوایا جاسکتا ھے
--------------------------------------------
الجواب وباللہ التوفيق:
کیمرہ کی تصاویر اتارنا بھی علماء دیوبند کے نزدیک ناجائز ہے۔ لیکن جہاں چوری، خیانت، جان ومال کے تلف وضیاع کے خطرات ہوں تو وہاں حفاظتی نقطہ نظر سے CCTV CAMERA) نصب کرنے کی دفع مضرت کے اصول کے پیش نظر اجازت ہے۔ ہاں اس کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ حمام وبیت الخلاوں میں اس کی تنصیب قطعا نہ ہو کہ وہاں اس کی حاجت نہیں۔ اور ان جگہوں پہ تنصیب سے بنیادی حقوق العباد کے متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔
في ’’ الأصول والقواعد للفقہ الإسلامي ‘‘ : اَلضَّرُوْرَاتُ تُبِیْحُ الْمَحْظُوْرَاتِ ۔
(ص/۱۹۱ ، قاعدۃ : ۱۸۵، الأشباہ والنظائر لإبن نجیم :ص/۳۰۷ ،
قواعد الفقہ :ص/۸۹، قاعدۃ :۱۷۰، القواعد الفقہیۃ :ص/۲۷۰، شرح القواعد : ص/۱۸۵، درر الحکام :۱/۳۷ ، المادۃ :۲۱ ، القواعد الکلیۃ والضوابط الفقہیۃ :ص/۲۱۳)
واللہ اعلم بالصواب
شکیل منصور القاسمی
سیدپور / بیگوسرائے
No comments:
Post a Comment