1. ایک دوسرے کو سلام کریں- (مسلم: 54)
2. ان سے ملاقات کرنے جائیں- (مسلم: 2567)
3. ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں- (لقمان: 15)
4. ان سے بات چیت کریں- (مسلم: 2560)
5. ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں- (سنن ترمذی: 1924، صحیح)
6. ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں- (صحیح الجامع: 3004)
7. اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں- (مسلم: 2162)
8. اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں- (ترمذی: 2485، صحیح)
9. انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں- (مسلم: 2733)
10. بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں- (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)
11. چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں- (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)
12. ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں- (صحیح بخاری: 6951)
13. اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں- (صحیح بخاری: 6951)
14. ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں- (صحیح مسلم: 55)
15. اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں- (صحیح مسلم: 2162)
16. ایک دوسرے سے مشورہ کریں- (آل عمران: 159)
17. ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں- (الحجرات: 12)
18. ایک دوسرے پر طعن نہ کریں- (الھمزہ: 1)
19. پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں- (الھمزہ: 1)
20. چغلی نہ کریں- (صحیح مسلم: 105)
21. برے نام سے نہ پکاریں- (الحجرات: 11)
22. عیب نہ نکالیں- (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)
23. ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں- (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)
24. ایک دوسرے پر رحم کھائیں- (سنن ترمذی: 1924، صحیح)
25. دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں- (سورہ مطففین سے سبق)
26. ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں- (صحیح مسلم: 2963)
27. نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہے جبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو - ( )
28. طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں- (التکاثر: 1)
29. ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں- (الحشر: 9)
30. اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں- (الحشر: 9)
31. مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں- (الحجرات: 11)
32. نفع بخش بننے کی کوشش کریں- (صحیح الجامع: 3289، حسن)
33. احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں- (آل عمران: 159)
34. غائبانہ اچھا ذکر کریں- (ترمذی: 2737، صحیح)
35. غصہ کو قابو میں رکھیں- (صحیح بخاری: 6116)
36. انتقام لینے کی عادت سے بچیں- (صحیح بخاری: 6853)
37. کسی کو حقیر نہ سمجھیں- (صحیح مسلم: 91)
38. اللہ کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں- (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)
39. اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں- (ترمذی: 969، صحیح)
40. اگر کسی کا انتقال ہوجائے تو جنازے میں شرکت کریں- (مسلم: 2162)
No comments:
Post a Comment