Wednesday 27 July 2016

واٹس ایپ گروپ؛ از خود شمولیت کا طریقہ

اگر آپ اپنے واٹس ایپ گروپ میں لوگوں کو ایڈ کرنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی یہ بھی چاہتے ہیں کہ سب کے نمبر الگ الگ سیو کرنا پھر انکو فردا فردا ایڈ کرنا بھی نہ پڑے، بلکہ لوگ خود بخود ایڈ ہوتے چلے جائیں تو ایسا ممکن ہے۔ کرنا بس یہ ہوگا کہ صرف ایک لنک تشکیل دینا ہوگا۔ اس کے بعد جو بھی گروپ میں ایڈ ہونے کا آرزومند ہوگا اسکو وہ لنک ارسال کردیا جائے۔ موصوف اُس لنک کو واٹس ایپ میں کھولیں گے اور از خود گروپ میں ایڈ ہوجائیں گے۔

لنک تشکیل دینے کیلئے آپکو ایک دوسرا واٹس ایپ بنام: پرائم واٹس ایپ ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔حجم چودہ ایم بی ہے۔ ڈاؤنلوڈ لنک ⬇
https://drive.google.com/file/d/0B3QqAJF9ZGWOMFVYQ0FwbWdRMVU/view?pref=2&pli=1

❶ ڈاؤنلوڈ ہوجانے کے بعد موجودہ/پرانا واٹس ایپ؛ بیک اپ لیکر ان انسٹال کردیں

❷ اب نیا واٹس ایپ/پرائم واٹس ایپ؛ ری اسٹور چیٹ کے اوپشن کو عمل میں لاتے ہوئے انسٹال کر لیجئے

❹ انسٹال ہوجانے کے بعد اب اُس گروپ میں جائیے جس کے آپ ایڈمن ہیں اور جس کیلئے لنک تشکیل دینا چاہتے ہیں۔وہاں جب آپ add participant کو دبائیں گے تو سب سے اوپر invite to group via link نظر آئے گا، اسے پریس کیجئے۔ پھر کوپی لنک یا شیئر لنک پہ پریس کردیجئے۔کام ختم

یہاں کوئی سوال کرسکتا ہے کہ جناب! فرض کریں کہ ایک صاحب کو ہم نے لنک دیا۔ وہ اس لنک کو ٹیب کرتے ہوئے ہمارے گروپ میں ایڈ ہوگئے۔ مگر نکلا وہ ناکارہ بندہ۔ بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ گروپ کے اصول و ضوابط کی دن دھاڑے ڈنکے کی چوٹ پہ خلاف ورزی کرتا ہے۔ ایسے میں اسکو گروپ سے نکالا جائے گا تو کیسے نکالا جائے گا۔ نکالیں گے بھی اگر تو اسکے پاس وہ لنک محفوظ ہوگا۔ وہ اسے واٹس ایپ میں کھولتے ہوئے پھر گروپ میں آدھمکے گا۔۔۔ یوں تو وہ بلائے جاں بن جائے گا۔ اسکا کوئی حل.......... ؟؟ جی حل ہے۔ اور بہت سادہ حل ہے۔ جہاں ایڈمن نے ایک بار اسکو نکالا یعنی ری موو کیا،اب لنک اس کیلئے کار آمد نہیں رہے گا۔ وہ جب لنک کو پریس کرے گا تو لنک از خود اسکو اسکی اوقات یاد دلادے گا۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ بندہ اگر خود سے نکلا ہے تو وہ لنک کی مدد سے دوبارہ از خود ایڈ ہوسکتا ہے۔لیکن اگر نکالا (ری موو)گیا ہے تو اب یہ لنک اس کے حق میں ناکارہ ہے

*انتباہ*: خواتین کے حق میں بالخصوص اور حضرات کے حق میں بالعموم یہ انتباہ جاری کیا جاتا ہے کہ اگر آپ اپنے گروپ کا لنک تشکیل دینا چاہتے ہیں تو پھر اس لنک کی حفاظت کرنا بھی آپکی ذمہ داری ہوگی۔ ہر ایرے غیرے، ٹِمّے بِھمّے، کہ و مہ کے ہتھے وہ لنک اگر لگا تو یاد رکھئے گا کہ وہ ٹما بھما گروپ ایڈمن کی اجازت کے بغیر گروپ میں ایڈ ہوگا۔ ہرچند کہ اگلے لمحے میں آپ اسکو ری موو کرسکتے ہیں مگر گروپ کے جملہ ممبران کے نمبرز اسکی دسترس میں ہونگے۔۔۔۔ خواتین کے گروپس بالخصوص ہشیار باش
راہی حجازی

No comments:

Post a Comment