Tuesday 12 July 2016

گھٹنے اور ٹخنے کی تکالیف؛ اسباب اور علاج

ایس اے ساگر

ایک اوسَط انسانی سر کا وزن 10 سے 12 پاؤنڈ کے برابر ہوتا ہے۔ جسم کے مثالی انداز میں کان سے کندھے، کولہے، گھٹنے اور ٹخنے سے عمودی لکیر کھنچنی چاہئے اور اس صورت میں سر کا وزن متناسب ہوتا ہے. اس توازن کو بگاڑنے کے متعدد عوامل ہیں. دور حاضر میں نام نہاد جدید طرز معاشرت نے انسان کو کہیں کا نہیں رکھا ہے، رہی سہی کسر عمر کی زیادتی، بڑھتے وزن کی مار اور جریان کی زیادتی پورا کردیتی ہے، جس کی وجہ سے گھٹنوں اور ٹخنوں کی شامت آجاتی ہے.

کیا گھس گئے گھنٹے؟

بعض لوگوں کی گھٹنوں کی ہڈیوں میں خلا پیدا ہونے لگتا ہے اور درد رہنے لگتا ہے اور بعض اوقات گھٹنوں کے خلا کے درمیان والا لیکوڈ خشک ہوجاتا ہے۔ اس بنا پر گھٹنے سوج جاتے ہیں۔ درد ناقابل برداشت ہوجاتا ہے اور چلنا محال ہو جاتا ہے۔ ہڈیوں کے ساتھ والے پٹھے بھی سخت ہو کر چھوٹے ہوجاتے ہیں اور بندہ ٹانگیں پھیلاکے اور چوڑی کرکے چلنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ شدید درد کی وجہ سے چلنا انتہائی تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔ اس صورت حال میں ماہرین درجِ ذیل نسخہ تجویز کرتے ہیں :

ھوالشافی

1- سنڈھ، بدھارا، مغز کرنجوہ، فلفل دراز، اسگندھ ہم وزن لے کر باریک پیس لیں اور نیم گرم دودھ کے ساتھ چائے والے چمچ کا چوتھا حصہ صبح شام استعمال کریں۔

2- سورنجاں شیریں، برگ سنامکی، پوست ہلیلہ زرد، مصبر، قسط شیریں، ہم وزن پیس کر بڑے سائز کے کیپسول میں بھر لیں۔ اور صبح شام نونی جوس 6 بڑے چمچ نیم گرم پانی میں ڈال کر استعمال کریں۔

3- گھٹنوں پر Gyno Massage Oil کی صبح شام مالش کریں۔ اور گھٹنوں کو روئی لپیٹ کر رکھیں اور جب چلنا پھرنا ہو اس سے پہلے نیم گرم پانی سے دھولیں۔

4- مچھلی کا تیل ایک چمچ دن میں دو بار استعمال کریں۔

5- وزن کی زیادتی کو کنٹرول کریں۔ زیادہ بوجھ نہ اٹھائیں.

ماہرانہ رائے کے مطابق کسی بھی ایسے کام کے دوران اپنے گھٹنوں پر حد درجہ دباؤ ڈالنے سے گریز کریں جب موقع ملے کھڑے ہوکر ٹانگوں کوہلکے ہلکے جھٹکا دیں۔ بیٹھ کر ٹانگیں سیدھی کریں کچھ دیر کیلئے پاؤں کو جوتوں سے آزاد کردیں اور واک کریں۔فزیو تھراپسٹ اس ضمن میں متعدد ورزشیں اور علاج بتاتے ہیں دواؤں کے ساتھ مساج سے دوران خون تیز کیا جاتا ہے تاکہ پٹھوں کا کھنچاؤ قدرتی طور پر ختم کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ اگر گھٹنوں میں درد کا مرض شدت اختیارکرجائے تو جوڑوں کی سرجری کی جاتی ہے۔ آرتھورو سکوپی طریقہ علاج بھی گھٹنوں کے پرانے درد میں مبتلا افراد کو تجویز کیا جاتا ہے مگر اس سے ہونے والا آرام بہت کم عرصے کیلئے ہوتا ہے اور یہ کوئی مکمل علاج بھی نہیں ہے۔ -

کیوں ہوتا ہے ایڑھی میں درد؟

اسی طرح ایڑیوں کا درد ایک عام مسئلہ بن چکا ہے۔ عموماً ورزش کرنے والے یا زیادہ دیر تک کھڑے ہوکر یا چل پھر کر اپنا کام کرنے والے ایڑیوں میں درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ عام طور پر یہ Plantar Fasciitis نامی مسئلے کا نتیجہ ہوتا ہے جس میں ایڑھی کی ہڈی کو پنجے کی ہڈی سے ملانے والے عضلات میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے۔ یہ درد رفتہ رفتہ شدید ہوجاتا ہے اور پھر چلنا پھرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں  ابتدا سے ہی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے تاکہ مسئلے کی درست تشخیص ہوسکے۔ عموماً ایسی صورت میں آپ کو زیادہ زنک اور میگنیزیم والی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ پاﺅں کے تلوے میں موجود عضلات میں پیدا ہونے والی خرابی دور ہوسکے۔ اس کے لئے کچھ آسان نسخے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

سمجھنے کی بات :

جو ایک دفعہ بے وفائی کرے اس پر کبھی اعتبار کیوں نہیں کرنا چاہئے؟ ماہرین نے سائنسی وجہ بتا دی شہد اور نمک کا آمیزہ بھی ایک ایسا ہی نسخہ ہے ۔ اسے تیار کرنے کے لئے شہد اور نمک کی برابر مقدار لے کر انہیں مکس کرلیں اور درد والی جگہ پر لگالیں۔ اس کے اوپر پٹی باندھ لیں اور اوپر سے جرابیں پہن لیں۔ اسی طرح آلوﺅں کو بھی ایڑی کے درد کے علاج کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آلوﺅں کو اچھی طرح دھونے کے بعد چھیلے بغیر ہی کدو کش کرلیں اور پھر انھیں متاثرہ جگہ پر لگا کر پٹی باندھ لیں اور اوپر سے جرابیں پہن لیں۔ یہ پٹی آپ کو روزانہ تبدیل کرنی چاہئے اور یہ عمل تقریباً ایک ہفتے تک جاری رکھنا چاہیے۔ ایڑی کی ورزش کے لئے اسے نرمی کے ساتھ فرش یا کسی اور چیز پر بار بار ٹکرائیں۔ چند بار یہ عمل کرنے سے ایڑی میں دوران خون بہتر ہوجائے گا اور کیلشیم جمع ہونے کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا جو عموماً درد کا باعث بنتا ہے۔

آلو سے ایڑیوں کے درد کا علاج                                           

درمیانہ سائز کا ایک آلو لے کر اچھی طرح سے دھو لیں -
چھیل کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں
صبح نہار منہ وہ پانی پی لیں انشاءاللہ آرام آجائے گا.

یاد رکھئے :

گھٹنے اور ٹخنےکی چوٹیں درد اور سوجن کاباعث بن سکتی ہیں۔
شفایابی کو وقت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔
ورزشیں گھٹنے اور ٹخنے کے جلد ٹھیک ہونے میں مدد دیتی ہیں۔
گھٹنے اور ٹخنے کی سنگین چوٹیں کسی پیشہ ور طبی ماہر کو دکھانی چاہئیں جو کہ ہڈیوں اور جوڑوں کے مسائل اور چوٹوں کا ماہر ہو۔
کھیلوں میں وقت سے بہت پہلے واپسی گھنٹے اور ٹخنے کی چوٹ میں لمبے عرصے کے لئے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں ۔

1 comment: