مجھے برے برے ڈراؤنے خواب نظر آتے ہیں
سوال: مجھے برے برے ڈراؤنے خواب نظر آتے ہیں۔ بسا اوقات بڑے بڑے اژدہے اور سانپ مجھے جکڑے ہوتے ہیں۔ پتہ نہیں میرے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ روزی نہیں ملتی، کچھ کام نہیں بنتا۔ کیس سے باعزت بری ہونے کے لیے اور جلد سے جلد کیس ختم ہونے کے لیے. مجھے روزی ملنے کے لیے اور اگر کوئی کچھ کروارہا ہو تو اس کے توڑ کے لیے یا کاٹنے کے لیے بھی وظیفہ بتادیں۔
الجواب وباللہ التوفیق:
باوضو سویا کریں ایک تسبیح درود شریف کی سونے سے قبل پڑھنے کا اہتمام کریں، ہرنماز کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پھر گیارہ دفعہ سورہٴ قریش اس کے بعد گیارہ دفعہ درود شریف پڑھا کریں۔ گھر میں تمام اہل خانہ نماز اور تلاوت قرآن کا اہتمام کرتے رہیں اور روزانہ دو رکعت نفل صلوة الحاجة پڑھ کر دعاء کرلیا کریں۔ اللہ پاک جملہ پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے، سعادت دارین سے نوازے اور تمام مکارہ و فتن سے محفوظ رکھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
https://saagartimes.blogspot.com/2019/08/blog-post_30.html
https://saagartimes.blogspot.com/2019/08/blog-post_30.html
No comments:
Post a Comment