Sunday, 18 August 2019

اناج کا دانہ لہسن کے برابر

اناج کا دانہ لہسن کے برابر .... !! (اللہ رب العزت کی اطاعت اور عدل کا نتیجہ)

امام احمد ، امام ابن ابی شیبہ اور ابو بکر الدینوری وغیرہم رحمہم اللّٰہ نے اپنی اپنی سند کے ساتھ ابو قحذم سے نقل کیا ہے:

’’زیاد یا ابن زیاد کے زمانے میں ایک گڑھا پایا گیا ، جس میں ایک اناج کا دانہ ایک لہسن کے برابر تھا ۔ اس پر لکھا ہوا تھا :

’’ھذا نبت في زمان کان یعمل فیہ بالعدل‘‘
(یہ اس زمانے کا دانہ ہے ، جس میں انصاف کو کام میں لایا جاتا تھا)

اور ایک روایت میں اس طرح ہے:

’’کان یعمل فیھا بطاعۃ اللّٰہ‘‘
(یہ اس زمانے کی بات ہے، جس میں اللہ کی اطاعت کو کام میں لایا جاتا تھا)

(مصنف ابن أبي شیبۃ : ۱۳ ؍ ۴۹۰ ، مسند أحمد : ۲ ؍ ۲۹۶ ، المجالسۃ للدینوري : ۱ ؍ ۳۹۴)

اور علامہ ابن القیم نے ’’الجواب الکافي‘‘ میں اور علامہ شمس الدین السفیری رحمہ اللہ نے ’’شرح البخاري‘‘ میں امام احمد رحمہ اللہ کی مسند ہی کے حوالے سے اس کو اس طرح نقل کیا ہے کہ میں نے بعض بنو امیہ کے خزانوں میں گیہوں کو دیکھا ، جس کا ایک دانہ کھجور کی گٹھلی کے برابر تھا اور وہ گیہوں ایک تھیلی میں تھی ، جس پر لکھا ہوا تھا :
’’کَانَ ھٰذا یَنْبُتُ فِيْ زَمَنِ مِنَ الْعَدْلِ‘‘
(یہ عدل والے زمانے میں اگا کرتا تھا)

(شرح البخاري للسفیري : ۵ ؍ ۳۰ ، الجواب الکافي : ۶۵

No comments:

Post a Comment