حنفی مقلد امامت کے لئے شافعی مسلک یا سلفی مسلک اختیار کرنا
باسمہ تعالیٰ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین وشرع متین درج ذیل مسٸلہ کے بارے میں:
* زید حافظ قرآن ھے اور سعودی عرب کی ایک کمپنی میں ملازم ھے. چند روز پہلے وہاں کے کچھ معلمین نے اس کا امتحان لیا اور اس کے لٸے امامت تجویز کی
جبکہ زید مسلکا حنفی ھے اور امامت فرقہ اھل حدیث کے مطابق انجام دینی ھے
اب معلوم یہ کرنا ھے کہ کیا زید کےلٸے اس کی گنجاٸش ھے کہ حنفی مسلک پر قاٸم رہتے ہوئے اھل حدیث کے طور طریقے کے مطابق امامت کرے
مدلل جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرماٸیں
الجواب وباللہ التوفیق:
حنفی مقلد امامت کے لئے شافعی مسلک یا سلفی مسلک اختیار کرے تو اس سے تتبع رُخَص اور اتباع ہوی کا خطرہ ہے ؛ اس لئے بلاضرورت شدیدہ مقلد کے لئے اپنے مذہب سے عدول کرنا جائز نہیں ہے
صورت مسئولہ میں حنفی مقلد امام کا عدول عن المذہب کا یہ عمل درست نہیں ہے:
لایجوز للمفتی والعامل أن یفتی أو یعمل بماشاء من القولین أو الوجہین من غیر نظر وھذالاخلاف فیہ ، وسبقہ إلیٰ حکایۃ الإجماع فیہما ابن الصلاح والباجی من المالکیۃ :( شرح عقود رسم المفتی /۳)
والثالث أن یکون علی وجہ التتبع علی الرخص فإنہ لا یجوز للعامی إجماعاً کماصرح أبن عبد البر من أنہ لایجوز للعامی تتبع الرخص إجماعاً۔ (جواہر الفقہ ۱/۱۶۶، بحوالہ شرح التحریر ۳/۳۵۱، احسن الفتاویٰ ۱/۴۲۱، ایضاح المسالک /۱۶۰)
واللہ اعلم
شکیل منصور القاسمی
No comments:
Post a Comment