Sunday 12 August 2018

نیا چاند از خود دیکھنے پر دعا؟

نیا چاند از خود دیکھنے پر دعا؟
متعدد اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے  نیا چاند دیکھنے کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل مبارک مروی ہے کہ آپ نیا چاند دیکھ کر یہ دعا پڑھتے:
عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا رأى الهلال قال: «اللهُ أَكْبَر، اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالأَمْنِ وَالإِيمَانِ وَالسَّلاَمَةِ وَالإِسْلاَمِ وَالتَّوْفِيقِ لِمَا تُحِبُّ وَترْضَى رَبُّنَا وَرَبُّكَ اللهُ» (أخرجه الترمذي: (3447)، والدارمي: 2/4، والبغوي في "شرح السنة": (1335)، وصححه ابن حبان: (2375)،
حدیث پاک کے ظاہر "كان إذا رأى الهلال" سے پتہ چلتا ہے
کہ دعا اسی صورت میں پڑھی جائے جب بندہ از خود چاند دیکھا ہو!
شواہد کی بنیاد پر ہلال کمیٹیوں کی طرف سے 'چاند ہونے' کی اطلاع وخبر پہ یہ دعا پڑھنا مسنون نہ ہوگا
کیونکہ حدیث پاک میں دعاء مذکور 'رویت' کے ساتھ خاص ہے، خبر واطلاع پہ اسے پڑھنے کی تعلیم نہیں دی گئی ہے۔
شکیل منصور القاسمی

No comments:

Post a Comment