Friday 10 August 2018

سمجھدار انسان

سمجھدار انسان تمام انسانوں سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہے خواہ دوسرا انسان استاد ہو یا گیٹ پر کھڑا ہوا چوکیدار؛
ایسی باتیں جو درحقیقت سچ نہیں:
دور حاضر میں بھی بہت سی ایسی باتیں گردش کررہی ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں اور وہ صرف غلط فہمی سے زیادہ کچھ بھی نہیں- درحقیقت یہ باتیں یا معلومات صرف ایک دوسرے سے سن کر اور بغیر تصدیق کیے پھیلا دی گئی ہیں- لوگوں کے درمیان عام پائی جانے والی چند ایسی ہی غلط فہمیوں کا ذکر آج ہم اپنے دلچسپ معلومات کے شائقین دوستوں سے کرتے ہیں
❌ ہم ایک بات جو بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ “ اونٹ اپنے کوہان میں پانی ذخیرہ کرتا ہے“- آپ کو بتاتے چلیں کہ ماہرین نے اس نظریے کو بھی غلط قرار دیا ہے اور ان کے مطابق کوہان میں صرف چربی پائی جاتی ہے-
❌ اکثر لوگوں کا ماننا ہے “ایک ہی مقام پر آسمانی بجلی دو مرتبہ نہیں گرسکتی“- لیکن سائنسدانوں کے نزدیک یہ نظریہ بھی غلط ہے کیونکہ ایک ہی مقام پر دو بار آسمانی بجلی کا گرنا ناممکن نہیں-
❌ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ کتوں کو صرف سفید اور کالا رنگ دکھائی دیتا ہے لیکن یہ حقیقت نہیں- کتے بھی کئی رنگ دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- البتہ انہیں انسانوں کے مقابلے میں کم رنگ دکھائی دیتے ہیں-
❌  1930 میں بعض سائنسدانوں نے مکھیوں کے بارے میں یہ انکشاف کیا تھا ان کے پرَ منجمد ہوتے ہیں اور وہ انہیں اڑنے میں مدد نہیں دیتے- تاہم بعد میں ماہرین نے مکھیوں کے طریقہِ پرواز کا راز جان لیا تھا- لیکن آج بھی اکثر لوگ یہی سمجھتے ہیں یہ بات آج بھی ایک راز ہے کہ مکھیاں کیسے اڑتی ہیں؟
❌ ماہرین کے مطابق لوگوں میں پایا جانے والا یہ نظریہ انتہائی غلط ہے کہ جن کا دماغ بائیں جانب ہوتا ہے وہ دائیں جانب دماغ والوں سے زیادہ ذہین یا قابل ہوتے ہیں- ماہرین کے مطابق ان چیزوں کا انسان کی ذہانت اور شخصیت پر کوئی اثر نہیں ہوتا-
❌ لوگوں کا عام خیال ہے کہ چمگادڑوں کو دکھائی نہیں دیتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ اپنی آنکھوں کے ساتھ ساتھ آواز کی مدد سے سمت کا تعین کرنے کی صلاحیت کا بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ اندھے نہیں ہوتے-
❌ عموماً لوگ سمجھتے ہیں کہ جھوٹ بولنے والا شخص کبھی بھی آنکھیں ملاکر بات نہیں کرتا لیکن یہ بات خود جھوٹ ہے- آپ کبھی بھی بغیر تربیت کے کسی پختہ طریقے سے جھوٹ بولنے شخص کو پکڑ ہی نہیں سکتے-
❌ یہ بھی ایک غلط نظریہ ہے کہ زبان کے مختلف حصے مختلف ذائقے پہچانتے ہیں کیونکہ زبان کا ہر حصہ ہر قسم کے ذائقے کی جانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
❌ ایشیائی باشندوں میں ایک غلط نظریہ انتہائی عام ہے کہ آپ کا بلڈ گروپ آپ کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے- ماہرین کے مطابق آپ کے خون کا گروپ چاہے جو بھی اس کے آپ کی شخصیت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے-
❌  اکثر لوگوں کا خیال ہے نپولین کا قد چھوٹا تھا لیکن حقیقت میں وہ ایک دراز قد شخصیت کا مالک تھا کہ اس وقت ایک شخص کا اوسطاً قد 5 فٹ 5 انچ ہوا کرتا تھا جبکہ نپولین کا قد 5 فٹ 7 انچ تھا- واضح رہے کہ وہ پیمائش فرانسیسی انچ میں کی گئی تھی جو کہ عالمی انچ سے مختلف ہے-
نامعلوم

No comments:

Post a Comment