Sunday 12 August 2018

کیا یوم آزادی پر مسجد کی چھت پر یا دیوار پر جھنڈا گاڑ سکتے ہیں؟

کیا یوم آزادی پر مسجد کی چھت پر یا دیوار پر جھنڈا گاڑ سکتے ہیں؟

السلام علیکم ورحمۃاللّٰہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام علمائے عظام مسلہ ذیل کے بارے میں
پندرہ اگست کے دن جس طرح مدرسوں میں اسکول کالجوں میں اپنے وطن کا جھنڈا لہراتے ہیں آزادی کا جشن مناتے ہیں
تو مسجد کی چھت پر یا دیوار پر جھنڈا گاڑ سکتے ہیں اس بات کو ظاہر کرنے کے لئے کہ مسلمان بھی اپنے وطن سے اتنی ہی محبت کرتا ہے جتنی محبت غیر کرتا ہے
کیا شریعت میں اس بات گنجائش ہے مسجد کی چھت پر جھنڈا گاڑا جائے پندرہ اگست کے دن؟
شریعت کی روشنی جواب مرحمت فرمائےفقط والسلام
مستفتی منجانب مسجد کمیٹی

-----------------
الجواب وباللہ التوفيق:
مسجد کی چھت بلکہ اس سے اوپر آسمان تک کا حصہ بھی اندرون مسجد کی طرح شامل مسجد ہے۔
مسجد کا تمام حصہ واجب الاحترام ہوتا  ہے
درو ودیوار سمیت کسی بھی حصے کی بے ادبی جائز نہیں
مسجد کی چھت پر مائک وغیرہ کی تنصیب بھی ضرورت مسجد کی وجہ سے جائز ہے ورنہ اصلا اس کی اجازت بھی نہیں
مسجد کی چھت یا درودیوار پہ سرکاری جھنڈے کی تنصیب
آداب مسجد کے منافی ہے
اس لئے شرعا اس کی گنجائش نہیں، دیگر ارباب افتاء سے بھی اس بابت استفسار کرلیا جائے
واللہ اعلم بالصوب
شکیل منصور القاسمی

No comments:

Post a Comment