Wednesday, 3 August 2016

من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين

ایس آئی او کے ذمہ دار داران نے دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے کانفرنس 'ملتوی' کر دی ہے. اگست کی 17 اور 18 تاریخ کو سرزمین دیوبند میں ایس آئی او کی دوروزہ طلبہ مدارس کانفرنس کی ہوا نکل گئی. تیاریاں شباب پر تھیں اور پبلسٹی کا کام منظم انداز سے ہو رہا تھا. معروف علماء کرام اور دانشوران ملت 'مدعو' تھے. اہم موضوعات 'زیر بحث' آنے والے تھے جن کا تعلق مدارس کے کردار اور فارغین کی ذمہ داریوں سے تھا. بہت پہلے آرگنائزرس نے نہ جانے کب دونوں دارالعلوم کے ذمہ داران سے ملاقات کرلی اور تفصیلات پروگرام سے باخبر کرکے رضامندی حاصل کرلی.... غنیمت یہ ہوئی کہ تاریخ سر پر آگئی تو اچانک اخبارات میں دونوں دارالعلوم کے ذمہ داران کی جانب سے کانفرنس کے تعلق سے براءت کا اعلان منظر عام پر آگیا اور مذکورہ حضرات کی عدم شرکت کی صراحت کی گئی. ان بدلے ہوئے منظر نامہ میں آرگنائزرس نے اعلی ذمہ دار سے تازہ ملاقات کا شوشہ بھی چھوڑا، جو بے سود رہا. ظاہر ہے کہ ایسی صورت میں وہاں کانفرنس کا انعقاد کیسے ممکن تھا، اچھا ہوا اس کے التواء کا فیصلہ کرلیا گیا، بےشک اس میں کوئی نہ کوئی مصلحت خداوندی ہوگی. . . .

No comments:

Post a Comment