دہ در دہ (دس بائے دس) حوض کی پیمائش مربع فٹ و میٹر کے اعتبار سے کتنی ہے؟
گول حوض یا کنواں اس کی پیمائش کتنی ہے؟
اسی طرح سہ کونی حوض کی پیمائش کتنی ہے؟ ؟
اور گہرائی کی کوئی حد و مقدار ہے؟ ؟
بحوالہ مدلل سیر حاصل بحث فرمائیں....
باسمہ سبحانہ تعالی
باعتبار کمّیت پانی کی دو قسمیں ہیں..
1⃣کثیر..2⃣قلیل...
🌹➖فقہاء کی اصطلاح میں کثیر وہ پانی ہے کہ استعمال کے وقت ایک طرف کا پانی دوسری طرف تک نہ جائے..
➖اور قلیل وہ پانی ہے جو دوسری طرف تک پہنچ جائے..
🌹➖عام متأخرین فقہاء نے لوگوں کی آسانی کے لئے علامہ ابو سلیمان جوزجانی علیہ الرحمہ کا قول اختیار کیا ہے..
وہ فرماتےہیں کہ...
"اگر پانی دس بائے دس شرعی گز(10✘10) ہے تو ہلنے سے دوسری طرف نہیں پہنچتا
➖لہذا اگر 10✘10 شرعی گز ہے تو کثیر ورنہ قلیل➖
کذا فی عمدۃ الفقہ کتاب الطھارۃ(۱۹۳)
🌹➖دہ در دہ 10✘10 کی تعریف➖🌹
حوض دہ در دہ کی تعریف یہ ہے کہ اسکا کل رقبہ یعنی لمبائی اور چوڑائی دونوں کا حاصل ضرب 100 ذراع ہو
(امداد الاوزان)
(ص.۲۳ )
بالفاظ دیگر حوض کے کسی بھی دو جانب کو آپس میں ضرب (Multiply)دیا جائے تو اسکا جواب 100 آئے...
چنانچہ....
🌹➖اگر وہ حوض .....
مربع ....👈🏻◼👉🏻یعنی وہ چوکور شکل جسکے چاروں راویے قائم ہوں (Square)
➖تو اس کے لئے مجموعی پیمائش 40 ذراع معتبر ہے ایک سمت 10 ذراع کی لہذا
حساب ہوگا 👈🏻100=10✘10
➖اور اسکویر فٹ کے اعتبار سے مجموعی پیمائش225 فٹ
حساب ہوگا👈🏻225 =4✘56.25
➖اور میٹر کے اعتبار سے مجموعی پیمائش20.90 میٹر
حساب ہوگا👈🏻20.90=4✘5.22
🌹➖اور اگر وہ حوض..
مستطیل👈🏻📼👉🏻یعنی وہ چار ضلعوں کی شکل جسکے چاروں زاوئے قائم ہوں اور مقابل کے دو دو ضلعے برابر ہوں.....(Rectangle)
➖تو اسکے لئے بھی وہی حکم جو مربع کا ہے..100 ذراع
البتہ حساب لگانے میں مد مقابل زاویے کے بجائے ایک سمت کا اس سے متصل سمت میں ضرب دیا جائے..
مثلا..👈🏻ایک سمت بیس ذراع اور اس سے متصل پانچ ذراع
حساب ہوگا 100=5✘20
➖فٹ اور میٹر میں بھی وہی حکم جو مربع کا ہے ..
🌹➖اور اگر وہ حوض...
مثلث👈🏻🔼👉🏻یعنی وہ تین خطوط مستقیم سے گھری ہوئی سطح....(Triangl)
➖تو اسکا ہر ضلع(سمت)
5 .15
ذراع ہونامعتبر ہے ..حساب ہوگا
15.5✘3=46.5👈🏻
➖اور فٹ کے اعتبار سے
23.25✘3=69.75
➖اور میٹر کے اعتبار سے
23.25 میٹر
🌹➖اور اگر حوض ..
مدوّر..........گول👈🏻⚫👉🏻ہو (Round)
➖تو اس کا محیط (گھیراؤ) بقول صاحب محیط احتیاطا
48 ذراع ہونا معتبر ہے...
فتاوی رحمیہ ج.۴ ص.۳۸
اور فٹ کے اعتبار سے...
اسکا قُرط98 .16فٹ
اور میٹر کے اعتبار سے...
اسکا قُرط 16. 5 میٹر
🌹➖قُرط(Diameter)وہ سیدھی لکیر (خط مستقیم) جو کسی دائرے کے مرکز سے ہو کر محیط کی ایک جانب سے دوسری جانب مل جاتی ہے
(امداد الوزان)
آسان لفظوں میں یہ کہ گول حوض کے بالکل وسط میں ایک لکیر کھینچی جائے اور اسکی پیمائش فٹ اور میٹر کے اعتبار سے دیکھی جائے
🌹➖رہی بات گہرائی کی..
حوض میں کم از کم اتنی گہرائی ہونا ضروری ہے
کہ چلو سے پانی لیا جائے تو
زمین نظر نہ آئے
(فتوی رحیمیہ ج.۴ ص.۳۸)
(مفتی) عمار احمد آبادی
فقہی سمینار
آج کا سوال نمبر ۱۳۷
۲۱ذی الحجہ ١٤٣٦ھ مطابق ۶ اکتوبر
٢٠١٥ع بروز سہ شنبہ
No comments:
Post a Comment