Saturday, 11 June 2016

شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد نبوی کے امام مقرر

خادم حرمین شریفین نے مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کیلئے شیخ محمد بن خلیل القاری کی تقرری کے احکامات جاری کردئے ہیں. شیخ محمد عالم اسلام کے مشہور قاری شیخ خلیل القاری کے صاحبزادے ہیں . شیخ خلیل القاری کی پیدائش 1940 میں پاکستان کے شہر مظفر آباد میں ھوئی. لاہور میں شیخ سلیمان صاحب سے پڑھا اور پاکستان کے مختلف قرآء سے علم قراءت حاصل کی. 1963 میں سعودی عرب منتقل ھو گئے. مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں کچھ عرصہ تدریس کی اس کے بعد مدینہ منورہ منتقل ھوگئے اور آج تک یہیں مقیم ہیں. عالم اسلام کے دو مشہور قراء شیخ ایوب برمی رحمہ اللہ (امام مسجد نبوی) جن کا حال ہی میں انتقال ہوا اور شیخ علی جابر (امام مسجدحرام) یہ دونوں شیخ خلیل کے شاگرد ہیں. 2004 میں شیخ خلیل مدینہ منورہ میں حضرت استاد صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کیلئے دو دفعہ ھوٹل تشریف لائے اور 2005  میں ملاقات کیلئے اپنے گھر بلایا اور بہت ہی پرتکلف ضیافت کا اہتمام فرمایاتھا. اسی دعوت میں شیخ ایوب برمی رحمہ اللہ اورشیخ خلیل کے انہی صاحبزادے سے بھی ملاقات ہوئی. اس وقت یہ صاحبزادے مسجد قباء کےامام تھے. اب سے چند سال پہلے شیخ خلیل القاری جامعہ بھی تشریف لائےتھے بلکہ ایک رات قیام بھی فرمایا اور امام مولانا احسان الحق صاحب کی تلاوت بھی سنی اور بیحد پسندیدگی کا اظہار فرمایا.

No comments:

Post a Comment