Wednesday, 22 June 2016

غسل کے وقت مردہ کو کیسے لٹایا جائے؟

غسل کے وقت مردہ کو کیسے لٹایا جائے؟

س… گزشتہ دنوں زید کا انتقال ہوگیا، ان کے رشتہ داروں نے میّت کو غسل دینے سے پہلے اور اس کے بعد اس کا چہرہ و سر مشرق کی طرف کردیا اور پاوٴں مغرب (قبلہ) کی طرف کردئیے، بموجب ان حضرات کے جو اس وقت یہ کہہ رہے تھے کہ یہ عمل اس لئے کیا جاتا ہے کہ میّت کا منہ قبلہ کی طرف رہے، ان کا یہ عمل کس حد تک جائز ہے؟ کیا مرنے کے بعد میّت کے سر کو مشرق کی طرف اور پیر کی مغرب کی طرف کردینا چاہئے؟

ج… غسل کے لئے مردہ کو تختہ پر رکھنے کی دو صورتیں لکھی ہیں، ایک تو قبلہ کی طرف پاوٴں کرکے لٹانا، دُوسرے قبلہ کی طرف منہ کرنا جیسے قبر میں لٹاتے ہیں، دونوں میں سے جگہ کی سہولت کے مطابق جو صورت اختیار کرلی جائے جائز ہے، مگر زیادہ بہتر دُوسری صورت ہے۔
(آپ کے مسائل  اور ان کا حل)
اگر عربی سے واقف ہوں تو اس لنک سے توجیہ المیت نحو القبلہ کی تفصیل معلوم ہوجائیگی ۔۔۔
لنک یہ ہے
http://www.alathary.net/vb2/showthread.php?9804-%E3%C7-%CC%C7%C1-%DD%ED-%CA%E6%CC%ED%E5-%C7%E1%E3%ED%CA-%C5%E1%EC-%C7%E1%DE%C8%E1%C9-%DA%E4%CF-%C7%E1%C5%CD%CA%D6%C7%D1

No comments:

Post a Comment