ایس اے ساگر
رمضان المبارک کی ابتدا سے ہی سماجی روابط کی ویب سائٹس پر یہ خبر گردش کرنی شروع ہوگئی تھی کہ عمان میں وکان نام کا ایک ایسی بستی موجود ہے جہاں محض ساڑھے تین گھنٹے کا دن ہوتا ہے. یعنی صبح 11 بجے سورج طلوع ہوتا ہے جبکہ دوپہر 2:30 بجے سورج غروب ہوجاتا ہے. مزید یہ کہ یہاں ماہ رمضان المبارک کے دوران روزے کا وقت دنیا میں سب سے کم ہے ۔
کیا ہے تفصیل؟
اس خبر میں یہ بات ناقابل تسلیم ہے کہ وہاں دن کا دورانیہ محض ساڑھے تین گھنٹے ہے کیوں قطبین Poles اور اس سے قریبی ممالک کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی دن کا دورانیہ عام معمول سے کافی بڑا یا چھوٹا نہیں ہوسکتا ہے ۔ کیوں کہ یہ علاقہ پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے اور سطح سمندر سے 2000 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اس لئے سورج وہاں ساڑھے تین گھنٹے کے لئے نظر آتا ہے لیکن طلوع وغروب عام وقت کے مطابق ہی ہوتا ہے ۔
پہاڑوں کی اوٹ :
جہاں تک روزے کے وقت کی بات ہے تو یہ بات اب تک یقینی نہیں کہ مقامی لوگ کس حساب سے روزے رکھتے ہیں ان کے لئے روزے کا وقت صبح صادق سے غروب تک ہی ہوگا اگرچہ سورج صرف ساڑھے تین گھنٹے کے لئے نظر آئے لیکن وہ اس مقام پر طلوع کے بعد اور غروب سے پہلے مکمل وقت پر موجود ہوگا البتہ پہاڑوں کے درمیان ہونے اور مقام کی بلندی کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا ۔
Emarates 247 News نے بھی اس خبر کی تردید کی ہے :
http://www.emirates247.com/news/omani-village-has-just-a-3-5-hour-day-not-true-2016-06-07-1.632261
No comments:
Post a Comment