Monday 21 September 2015

بے ہوش شخص پر بنا دی گئی سڑک

مدھیہ پردیش کے فصل ضلع میں بے ہوش ہوکر گڑھے میں گرے شخص کے اوپر سڑک بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
پولیس افسر این پی چودھری نے بتایا ’ہمیں اطلاع ملی کہ سڑک بنانے کے مواد میں کسی کی لاش دبی ہوئی ہے۔‘
’وہاں جا کر معلوم ہوا کہ وہ لٹوري برمن ہے جو میلہ دیکھنے گیا تھا اور واپس لوٹتے وقت وہ نشے کی حالت میں گڑھے میں گر گیا۔ اس کے بعد اس کے اوپر سڑک بنانے کا مواد ڈال دیا گیا اور رولر چلا دیا جس سے وہ وہی دب کر مر گیا۔‘
پولیس کے مطابق 45 سال کے لٹوري برمن بیوی کے ساتھ میلہ دیکھنے کنواں گاؤں گئے تھے۔ ان کی بیوی کنواں گاؤں میں اپنے میکے میں ہی رک گئیں جبکہ لٹوري اپنے گاؤں کی جانب روانہ ہو گیا۔
صبح کے وقت لوگوں نے سڑک میں سے ہاتھ اور شرٹ نکلی ہوئی دیکھی جس کے بعد اس کی لاش کو نکالا گیا۔
مدھیہ پردیش کے وزیر سرتاج سنگھ نے اس واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔
انھوں نے کہا ’اس واقعے سے متعلق تمام معلومات میں نے طلب کی ہیں۔ اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔‘
واقعے کے بعد گاؤں والوں نے سڑک کو بلاک کردیا۔
ضلع انتظامیہ نے لٹوري کے خاندان کو 50 ہزار روپے معاوضہ کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔

http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/09/150921_india_road_over_man_rh#orb-banner

No comments:

Post a Comment