Friday 11 September 2015

عملہ پر قائم کئے جائیں قتل کے مقدمات

 نند نگری تھانہ کیخلاف صدرجمعیة علماصوبہ دہلی کا مطالبہ
جامع مسجد سندرنگری میں مفتی ظفرالدین کی صدارت میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مفتی شاہنواز کے سلسلہ میں صورتحال پر غور و خوض ہوا۔نئی دہلی سے جاری پریس ریلیزکے مطابق میٹنگ میں معلوم ہوا کہ پولیس نے گگن سنےما چوک پر انتہائی بے دردی کے ساتھ مارپیٹ کی جس کے سیکڑوں لوگ گواہ ہیں۔ اور پولیس آج بھی بے قصور نوجوانوں کو گرفتار کررہی ہے اور جیل بھیج رہی ہے۔
صدر جمعیة علما صوبہ دہلی نے راجناتھ سنگھ اور ایل جی نجیب جنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ بے قصور کو انصاف دیاجائے ،قاتلوں پر جلدی اور سخت کارروائی کی جائے۔ میٹنگ میں مولانا غےور احمد قاسمی، مولانا اسلام الدین نائب صدر جمعیة علما صوبہ دہلی، ڈاکٹر محمد ےعقوب قمر، حاجی شکیل احمد، محمدسلےم اورمولانا محمد طیب وغیرہ موجود تھے۔
تصویر میںمفتی ظفر الدین،
مولانا اسلام الدین جبکہ
مولاناغیور احمد قاسمی
تفصیلات نوٹ کرتے ہوئے۔


No comments:

Post a Comment