Friday 11 September 2015

گجرات سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری


رفاہی کاموں کوعبادت سمجھ کر 
کرتے ہیںجمعیة علما ہند کے خدام:
مولانامحمودمدنی
جمعیة علماہند کی طرف سے گجرات کے سیلاب زدہ علاقے میں بازآبادکاری کے کام پرروشنی ڈالتے ہوئے جمعیة علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانامحمودمدنی نے کہاکہ جمعیة علماہند اور اس کے خدام رفاہی کاموں کوعبادت سمجھ کر کرتے ہیں،ان کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے دوران مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایانئی دہلی 11 ستمبر2015کوجاری پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ کہ ضلع بناس کانٹھا کی9تحصیل کے 62گاو ¿ں میں کل 451لوگوں کو500،39،35(پینتیس لاکھ ،انتالیس ہزار،پانچ سو )روپے مکانات کی تعمیر اور روزگار سے لگانے کیلئے دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع پٹن کے رادھن پور تحصیل کے 165فیملیوں کیلئے مکانات تعمیر کرنے کا پروگرام ہے،جس میں 147 مکانات قابل مرمت ہیں جبکہ18مکمل تعمیر کرنے ہیں، اور اسکے علاوہ ریلیف کے کاموں میں اب تک53لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں،ضلع پٹن اور بناس کانٹھا میں بازآبادکاری اور ریلیف کے سارے کام مولانا عبدالقدوس نائب صدر جمعیة علما گجرات کی نگرانی اور عتیق الرحمن قریشی ،مولانا داو ¿داحمد قاسمی صدر جمعیة علماءپٹن،مولاناعمران ناظم اعلی جمعیة علماءپٹن،مولانا علاو ¿الدین مظاہری ،مولانا محمودقاسمی اور مولانا ابوالحسن قاسمی آرگنائزر جمعیةعلماءہند کی ہمراہی میں انجام دیئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال اورمنی پورکی طرح صوبہ گجرات میں بھی زبردست سیلاب آیاتھا،وہاں بھی بہت زیادہ مالی نقصان ہواتھا،اس کو دیکھتے ہوئے جمعیة علما ہند نے فوری طور سے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا،اور حتی الامکان متاثرین کی راحت رسانی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی تھی، اور جمعیة علماہند اپنی روایت کے مطابق ہمیشہ سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کرتی رہی ہے ، اسی روایت کوباقی رکھتے ہوئے جس ریاست میں بھی سیلاب نے تباہی مچائی تھی ،وہاں وہاں بازآبادکاری اورریلیف کا کام آج بھی جاری ہے،گجرات کے ضلع بناس کانٹھااور ضلع پٹن کی بازآبادکاری اسی کڑی کا ایک حصہ ہے۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایاکہ جمعیة علماکے ذمہ داران سیلاب متاثرین کی دیگر سیلاب متاثرہ ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی حسب استطاعت بازآبادکاری کاکام کرے گی۔

No comments:

Post a Comment