ساری
پریشانیاں دور
کرنے کا نبوی علاج
زندگی کے چار اہم ترین موقعوں پر کام آنے والے چار آسمانی وظائف:
سخت تعجب ہے، چار طرح کے ان لوگوں پر، تالے کی چابی جن کے پاس رکھی ہے، اور وہ مگر تالے کھلنے کے انتظار میں اذیتیں سہہ رہے ہیں۔
1 - تعجب ہے اس شخص پر جس پر غم کی آزمائش آن پڑی، وہ مگر ازالہ غم کی اس اکسیر آیت سے غافل ہے:
۞ لا إلهَ إلاّ أنتَ سُبحانكَ إني كنتُ من الظالمين ۞
(یا اللہ !) تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو ہر عیب سے پاک ہے، بیشک میں قصور وار ہوں۔ (٤٠) سورہ الانبیآء آیت نمبر 87
کیا اسے علم نہیں کہ اس قرآنی دعا کا عرشِ بریں سے کیا جواب دیا گیا؟ فرمایا؛
۞ فاستجبنا لهُ ونجيناهُ من الغم ۔۔۔۔۔۔
اس پر ہم نے ان کی دعا قبول کی، اور انہیں گھٹن سے نجات عطا کی۔ سورہ الانبیآء آیت نمبر 88
2- تعجب ہے اس مریض پر، جو "بیماری" میں مبتلا تو ہے، مگر وہ اس دعائے شفا سے غفلت برت رہا ہے:
۞ ربي إني مسّنيَ الضرُ وأنتَ أرحمُ الراحمين
اپنے پروردگار کو پکارا کہ: مجھے یہ تکلیف لگ گئی ہے، اور تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ (٣٧) سورہ الانبیآء آیت نمبر 83
کیا علم نہیں کہ اس دعا کی افادیت کے بارے رب نے قرآن میں کیا فرمایا؟
فرمایا ہے؛
۞ فاستجبنا له وكشفنا ما به من ضر ۔۔
پھر ہم نے ان کی دعا قبول کی، اور انہیں جو تکلیف لاحق تھی، اسے دور کردیا۔
3- تعجب ہے اس شخص پر "خوف" کا جو شکار تو ہے، اس آیتِ دعا سے مگر غافل:
۞ حسبنا الله ونعم الوكيل ۞
(ہر خوف و ہیبت سے) ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔ (٥٩)
اللہ ہی ہمیں کافی ہے اور بھلا اس سے بہتر بھی کوئی کارساز ہوسکتا ہے؟
(سورہ آل عمران آیت نمبر 173)
اس دعا کے ذریعے پکارنے والے کے متعلق خدا نے بھلا کیا فرمایا؟
فرمایا؛
۞ فانقلبوا بنعمةٍ من اللهِ وفضلٍ لم يمسسهم سوء۞
نتیجہ یہ کہ یہ لوگ اللہ کی نعمت اور فضل لے کر اس طرح واپس آئے کہ انہیں ذرا بھی گزند نہیں پہنچی،
۞"وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ" ۞
اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ یقینا اللہ سارے بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے- سورہ الغافر آیت نمبر 44
کیا لوگوں کو علم نہیں کہ اس دعا کا نتیجہ خوف پاک پروردگار نے کیا بتایا؟ فرمایا؛
۞ فوقاهُ اللهُ سيئاتِ ما مكروا ۔۔۔۔۔ ۞
نتیجہ یہ ہوا کہ ان لوگوں نے جو برے برے منصوبے بنا رکھے تھے، اللہ نے اس (مرد مومن) کو ان سب سے محفوظ رکھا-
یقینا ان چار قسم کے لوگوں پر تعجب ہے، وہ کہ تالے کی چابی جن کے پاس پڑی ہے، وہ مگر تالا کھلنے کے انتظار میں اذیتیں کا سامنا کررہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment