نظربد سے تحفظ کے لئے بچے کے چہرے پہ کالا نشان لگانا؟
لوگ عموماً چھوٹے بچوں کو نظر سے بچانے کیلئے کالے رنگ کا ڈورا یا پھر کالا کا جل کا ٹکہ نما لگادیتے ہیں۔ کیا یہ عمل شرعی لحاظ سے درست ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق:
نظربد سے تحفظ کے من جملہ طرق میں سے خوب رو بچے کے چہرے پہ
کالا دھبہ لگانا یا دعاء مسنونہ پڑھ کر کالے دھاگے میں دم کرکے لٹکانا جائز ہے
ابن قیم نے 'زادالمعاد' میں بغوی کی شرح السنہ ( 12/ 166) کے حوالے سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا یہ اثر نقل کیا ہے:
أن عثمان رضي الله عنه رأى صبيا مليحا فقال: دسموا نونته لئلا تصيبه العين، ثم قال في تفسيره: ومعنى دسموا نونته: أي: سودوا نونته، والنونة: النقرة التي تكون في ذقن الصبي الصغير. اهـ. من زادالمعاد. ص ١٢٠ ، شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ ج ۹ ص ۳۹۸، الطب النبوي ص ١٣٥)
واللہ اعلم بالصواب
No comments:
Post a Comment