Thursday, 9 July 2020

جمعۃ المبارک کے مسنون اعمال

جمعۃ المبارک کے مسنون اعمال

جمعہ کا مبارک دن ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس نام کی مستقل ایک سورۃ مبارکہ قرآن کریم میں نازل فرمائی، اس کی قرآن و سنت میں بہت فضلیت مذکورہے اس لیے اس دن دیگر مسنون اعمال کے ساتھ ساتھ بطور خاص ان باتوں کا بھی اہتمام فرمائیں:
1: نماز جمعہ کی تیاری کے لیے غسل کرنا
2: ناخن کاٹنا
3: تیل لگانا
4: اچھا اور صاف لباس زیب کرنا
5: خوشبو لگانا
5: جمعہ کی پہلی اذان کے وقت کاروبار بند کرنا
6: نماز جمعہ کے لئے جلد جامع مسجد پہنچنا
7: خطیب صاحب کا بیان عمل کی نیت سے سننا
8: خطبہ جمعہ کو خاموشی اور توجہ سے سننا
9: نماز جمعہ کے بعد اللہ کا فضل یعنی رزق کو تلاش کرنا
10: قبولیت دعا کے وقت میں عالم اسلام کے لئے دعائیں کرنا
نوٹ: احادیث شریفہ کی روشنی میں جمعہ کے دن قبولیت والی گھڑی کے متعلق علماء نے دو وقتوں کو ذکر کیا ہے
(۱) دونوں خطبوں کا درمیانی وقت، جب امام منبر پر کچھ لمحات کے لئے بیٹھتا ہے۔ زبان کی بجائے صرف دل میں دعاء کریں
(۲) غروبِ آفتاب سے کچھ وقت قبل۔
11: سورۃ الکہف تلاوت کرنا
12: نماز عصر کے بعد 80 مرتبہ دورد امی پڑھنا جو یہ ہے:
اللھم صل علی محمد النبی الامی وعلی آلہ وسلم تسلیما
نوٹ: اگر آپ خود امام ہیں تو جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں سورۃ الم سجدہ اور دوسری رکعت میں سورۃ الدھر تلاوت کریں جبکہ نماز جمعہ پڑھاتے وقت پہلی رکعت میں سورۃ الاعلی اور دوسری میں سورۃ الغاشیہ یا پھر پہلی رکعت میں سورۃ الجمعۃ اور دوسری رکعت میں سورۃ المنافقون تلاوت کریں۔
والسلام

No comments:

Post a Comment