Friday 17 July 2020

زندہ جانور کو وزن سے فروخت کرنا؟

زندہ جانور کو وزن سے فروخت کرنا؟
-------------------------------
--------------------------------
السلام علیکم کیا قربانی کے جانوروں کو تول کر خرید سکتے ہیں؟
الجواب وباللہ التوفیق:
جی ہاں! 
وزن سے جانوروں کی فروخت جائز ہے 
برائلر مرغی وزن سے لوگ خرید کر خوب کھا رہے ہیں، اب اس پہ ایک نوع کا تعامل ناس بھی ہوچکا ہے 
ہدایہ کی عبارت "لأن الحيوان لايوزن عادة" سے عدم جواز پہ استدلال ناقص ہے 
یہ عبارت صرف اس وقت کے عدم عرف کو بتارہی ہے عدم جواز کو نہیں 
وہ تب کی بات تھی 
یہ اب کی بات ہے 
شیخین کا مذہب جواز کا ہے جبکہ امام محمد کا اس میں اختلاف ہے 
جو فقہاء وزن سے جانور کی بیع کو ناجائز کہتے ہیں وہ مبیع میں معمولی جہالت کی وجہ سے!
جبکہ ناقابل نزاع معمولی جہالت غیرمؤثر یعنی قابل تحمل ہوتی ہے 
اسی لئے اندازے سے خرید وفروخت جائز ہے 
لہذا وزن سے زندہ یا مذبوح جانور کی فروخت کا رواج کہیں قائم ہو تو اس طریقے سے خرید وفروخت کی اجازت ہے 
شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ وغیرہ کا بھی یہی موقف ہے 
واللہ اعلم بالصواب


No comments:

Post a Comment