Thursday 12 July 2018

اعمال شب جمعہ

اعمال شب جمعہ
  
1⃣- شب جمعہ میں سورة الدخان کی تلاوت

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص جمعہ کی رات میں سورة الدخان پڑھے گا اس کی مغفرت کر دی جائے گی
(ترمذی)

ایک روایت میں ہے کہ جمعہ کی رات میں سورة الدخان کی تلاوت کرنے والے کےلئے ستر (70) ہزار فرشتے دعاء مغفرت کرتے ہیں
(ترمذی)

ایک دوسری روایت میں ہے کہ جنت میں اس کے لئے ایک گھر بنا دیا جاتا ہے
(المعجم الکبیر للطبرانی)

2⃣- شب جمعہ میں سورة یس کی تلاوت

حدیث پاک میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن یا جعمہ کی رات میں سورة یس پڑھے گا اس کی مغفرت کر دی جائے گی.
(الترغیب و الترھیب)

3⃣- شب جمعہ میں سورہ کہف کی تلاوت

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس نے جمعہ کی رات میں سورةکہف پڑھی اس کے اور بیت اللہ کے درمیان نور کی روشنی ہو جاتی ہے.
📝 *سنن دارمی* 

فرمان نبویﷺ ہے:
جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکھف پڑھی اسے کے لیے دوجمعوں کے درمیان نورروشن ہوجاتا ہے.
مستدرک الحاکم 

سورۃ الکھف جمعہ کی رات یا پھر جمعہ کے دن پڑھنی چاہیے ، جمعہ کی رات جمعرات کومغرب سے شروع ہوتی اور جمعہ کا دن غروب شمس کے وقت ختم ہوجاتا ہے ، تو اس بناپر سورۃ الکھف پڑھنے کا وقت جمعرات والے دن غروب شمس سے جمعہ والے دن غروب شمس تک ہوگا۔

4⃣- جمعہ کی رات میں درود شریف کی کثرت
جمعرات کی مغرب کی نماز کے بعد سے درود شریف کی جس قدر ہو سکے خوب کثرت کرے - جمعہ کی رات اور جمعہ  کے دن درود شریف پڑھنے کی فضیلت بہت سی روایات میں آئی ہے
ایک روایت میں ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو جو ایسا کرے گا میں قیامت کے دن اسکی شفاعت کروں گا.
بیہقی

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ھے اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو کیوں کہ تمہارا درود پڑھنا مجھے پہنچایا جاتا ھے.
(مسند احمد، ابوداوٴد، ابن ماجہ، صحیح ابن حبان)

5⃣- شب جمعہ میں دعا کا اہتمام

جمعہ کی رات قبولیت دعا کی رات ہے لہذا دعا کا خوب اہتمام کریں حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے فرمایا تھا *سوف استغفر لکم ربی یعنی عنقریب میں اپنے پروردگار سے تمہارے لئے مغفرت کی دعا کرونگا* ترمذی کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام کی مراد یہ تھی کہ شب جمعہ کا انتظار ہے وہ آجائے تو دعا کرونگا کیونکہ وہ قبولیت کی رات ہے.

6⃣- شب جمعہ یا روز جمعہ میں موت

شب جمعہ یا جمعہ کے دن موت آنے کی فضیلت میں احادیث و آثار مروی ہیں کہ جمعہ کی رات یا دن میں مرنے والا عذاب قبر سے محفوظ رہتا ہے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مسلمان جمعہ کے دن یا رات میں انتقال کر جائے اللہ تعالی اسکو قبر کے فتنے سے محفوظ فرما دیتے ہیں
مسند احمد، ترمذی

No comments:

Post a Comment