Thursday, 15 September 2016

ذرا احتیاط سے کھائیں گوشت

ایس اے ساگر
عیدالاضحی کے موقع پر گوشت کھانے میں بے احتیاطی سے بچنے کی ضرورت ہے ۔طبی ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ گوشت کھانے سے دانتوں کے مسائل اور مسوڑھوں کی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ گوشت کا استعمال معدے کی جھلیوں میں سوزش کا سبب بھی بن سکتا ہے کیونکہ زیادہ گوشت کھانے سے یہ جلد ہضم نہیں ہوتا اور اس سے ڈائریا کی تکلیف پیش آسکتی ہے یا قبض بھی ہو سکتی ہے یہ دونوں کیفیات تکلیف دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوشت کو زود ہضم بنانے کیلئے اس میں کم مصالحے ڈال کر یا پھر بغیر مصالحوں کے پکا کر کھانا چاہئے۔ حکیم قاضی ایم اے خالد نے امت کو متوجہ کروایا ہے کہ جوڑوں کے درد ، ہائی بلڈ پریشرکے مریض قربانی کا گوشت اعتدال سے کھائیں. یعنی گوشت کے ساتھ سلاد، پودینہ، لیموں اور دہی کا رائتہ ضرور استعمال کریں نیز پانی زیادہ پئیں-
دل کے مریض:
گردے 'مغز'سری پائے'اور کلیجی نہ کھائیں، بھنے ہوئے گوشت کی بجائے بھاپ سے تیار شدہ اور ابلا ہوا گوشت زیادہ بہتر ہے-
یورک ایسڈ کی زیادتی اور گردوں کے مریض:
گوشت کا استعمال معالج کے مشورے کے مطابق کریں۔

_عیدالاضحی پروٹین حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔_
گوشت ضرور کھائیں لیکن اس ضمن میں اعتدال اور احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں ۔
گوشت کے پکوانوں میں زیادہ مرچ مصالحے نہ ڈالیں نیز ان پر سبز دھنیے کی گارنش ضرور کریں گوشت کے ہمراہ سلادخصوصاًپودینہ 'لیموں اوردہی کا رائتہ ضرور استعمال کریں۔ ایسی چٹنیاں جن میں زیرہ پودینہ اجوائن شامل ہو، کا استعمال مفید ہے۔
گوشت کا مزاج گرم ہے اس لئے اسے معتدل کرنا ضروری ہے۔ اس کےلئے گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا استعمال بھی جاری رکھیں، سبزیوں میں ٹماٹر، پھلیاں، سلاد *(مولی گاجر چقندر مٹر)*کا استعمال مفید ہے واضح رہے کہ کھیرا سردیوں میں استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ ابلا ہوا یا بھاپ میں تیارکیا ہواگوشت بھنے ہوئے گوشت سے بہت بہتر ہے۔ گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال اگر فوری طورپرنقصان نہ دے تو بھی آنے والے دنوں میں کئی دیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے-
*جوڑوں کے درد 'ہائی بلڈ پریشراور شوگر کے مریض گوشت کم کھائیں۔
یورک ایسڈ کی زیادتی اور گردوں کے مریض گوشت کا استعمال اپنے معالج کے مشورے پرہی کریں ۔خصوصاً دل کے مریض
چربی والا گوشت گردے، مغز، سری پائے، کلیجی وغیرہ استعمال نہ کریں کیونکہ چربیلے مادے کولیسٹرول کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
بکرے کا گوشت
ہر عمر اورہر مرض کے افراد کے لئے ضروری ہے جبکہ
گائے کا گوشت
خارش جگر ہائی بلڈ پریشر ہائی کولیسٹرول بواسیر شوگر کے مریض احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔ گائے کے گوشت میں کولیسٹرول بکرے کے گوشت کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جبکہ
اونٹ کے گوشت
میں کولیسٹرول بہت کم ہوتا ہے۔ گوشت کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے دل کی تکالیف مزید بڑھ سکتی ہیں لہذا گوشت کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے اجتناب کیا جائے ۔
اسکے علاوہ ضروری ہے کہ قربانی کے گوشت والے ایک کھانے کے بعد دوسرے کھانے میں کم از کم 5 سے 6 گھنٹے کا فرق رکھا جائے۔عید الاضحی کے موقع پراکثر حلق میں ہڈی پھنسنے کے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔
لہذا ہڈی والا گوشت کھاتے ہوئے خصوصی احتیاط برتیں.
خصوصاًچھوٹے بچوں کو بغیر ہڈی کے گوشت اپنی نگرانی میں کھلائیں-

No comments:

Post a Comment