Tuesday 18 July 2017

آلات جدید اور سجدہ تلاوت

سوال: اگر ریڈیو سے آیت سجدہ سنی تو سجدہ تلاوت کا کیا حکم ہے؟
........
سوال: ریڈیو، ٹیپ اور سی ڈی پر تلاوت سے سجدۂ تلاوت واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب: اگر قاری یا متکلم کی قرأت و آواز کو کسی آلہ میں محفوظ کرلیا گیا تو اس میں آیتِ سجدہ سننے سے سجدۂ تلاوت لازم نہیں ہوگا، ٹیپ ریکارڈ اور سی ڈی کا بھی یہی حکم ہے، ریڈیو میں تقاضۂ احتیاط یہ ہے کہ آیتِ سجدہ سن کر سجدۂ تلاوت کیا جائے، بشرطیکہ اصل آواز اس سے سنائی دے رہی ہو، کوئی ریکارڈ نہ ہو۔
(فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۷۱، مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)
....
ٹیپ ریکارڈر پر تلاوت سننے سے سجدہٴ تلاوت لازمی نہیں آتا، پاکستان کے مفتیٴ اعظم مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ “آلاتِ جدیدہ” میں تحریر فرماتے ہیں:
“ٹیپ ریکارڈر کے ذریعہ جو آیتِ سجدہ سنی جائے اس کا وہی حکم ہے جو گراموفون کے ریکارڈ کا ہے کہ اس کے سننے سے سجدہٴ تلاوت واجب نہیں ہوتا، کیونکہ سجدہٴ تلاوت کے وجوب کے لئے تلاوتِ صحیحہ شرط ہے، اور آلہ بے جان بے شعور سے تلاوت متصوّر نہیں۔”
(ص:۲۰۷)
آپ کے مسائل اور ان کا حل

No comments:

Post a Comment