Sunday, 18 June 2017

عید پر گلے ملنے کا حکم

سوال # 7376
کیا عید کے دن گلے ملنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت ہے؟ اگر کوئی ہم سے گلے ملنے کے لیے آگے بڑھے تو کیا گلنے ملنا چاہیے؟
Published on: Sep 15, 2008 جواب # 7376
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 895=895/ م
خاص عید کے دن گلے ملنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام سے ثابت نہیں، اس لیے اس کا التزام بدعت ہے، ہاں اگر کسی سے بہت دنوں پر اُسی دن ملاقات ہوئی ہو تو فرطِ محبت میں اس سے گلے ملنے میں مضائقہ نہیں بشرطیکہ اس دن (عید کے دن) گلے ملنے کو مسنون یا ضروری نہ سمجھتا ہو، اور اگر کوئی گلے ملنے کے لیے آگے بڑھے تو حکمت وحسن تدبیر سے منع کردینا چاہیے لیکن فتنے کی شکل نہ پیدا ہونی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم دیوبند
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Innovations--Customs/7376
....
Indiaسوال # 41654
کیا عید کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا، گلے ملنا اور عید مبارک کہنا بدعت اور ناجائز ہے؟
Published on: Sep 22, 2012 جواب # 41654
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 912-908/N=10/1433
نماز عید کے بعد مصافحہ کرنا اور گلے ملنا ناجائز وبدعت ہے، شریعت سے اس کا کوئی ثبوت نہیں، البتہ عید مبارک کہنا جائز و درست ہے، علامہ شامی نے محقق ابن امیر حاج کے حوالہ سے اس کا جواز بلکہ استحباب ثابت فرمایا ہے۔ (رد المحتار کتاب الصلاة باب صلاة العیدین: ۳/۵۰، مکتبہ زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم دیوبند
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Innovations--Customs/41654
.....
عبادات - جمعہ و عیدین
Indiaسوال # 60669
عید کے دن ہاتھ ملانا، گلے ملنا کیوں منع کرتے ہیں؟ لوگ خوشی سے ہی تو ملتے ہیں؟
Published on: Aug 13, 2015 جواب # 60669
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 724-689/Sn=10/1436-U
ابتدائے ملاقات کے وقت گلے ملنا اور مصافحہ ملانا مسنون ہے، خواہ عید کا روز ہو یا کوئی اور، اس سے کوئی منع نہیں کرتا؛ لیکن اپنی طرف سے مصافحہ اور معانقہ کو عید کے روز کے ساتھ یا عید کی نماز کے بعد کے ساتھ خاص کرلینا یہ صحیح نہیں ہے، مصافحہ یا معانقہ کی تخصیص عید کے روز کے ساتھ نہ تو ا للہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور نہ صحابہٴ کرام سے؛ اس لیے ہمیں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اس طرح کی تخصیص اور التزام سے احتراز کرنا چاہیے۔ (رد المحتار، ۹/۵۴۷، باب الاستبراء وغیرہ، ط: زکریا، وفتاوی محمودیہ: ۳/ ۱۴۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم دیوبند
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Jumuah--Eid-Prayers/60669
.....
عید کے احکام تفصیل سے کتب حدیث شروحِ حدیث، کتب فقہ وفتاویٰ میں مذکور ہیں، عید پر گلے ملنے کا کہیں ثبوت نہیں، نہ اس کو واجباتِ عید میں سے کسی فقیہ نے شمار کیا ہے، نہ مستحبات میں لکھا ہے، نہ حضرت نبی اکرم فخر عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور جاں نثار حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم سے قولاً وعملاً اس کا ثبوت ملتا ہے، نیز معانقہ اور مصافحہ کا جو موقعہ احادیثِ مبارکہ میں تجویز ہے، اس میں عید پر گلے ملنا نہیں ہے، پس معانقہ ومصافحہ اس موقعہ پر شریعت کا حکم نہیں، اس لیے درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم دیوبند
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Dawah--Tableeg/32776

No comments:

Post a Comment