Tuesday 20 June 2017

آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مد ظلہ کی شہرۂ آفاق تالیف ’توضیح القرآن‘ لوگوں کے بدلتے ہوئے مزاج ، نہایت عام فہم آسان زبان میں ایک مفید ترجمہ مع مختصر تشریحات ہے۔

Raahe Deen is pleased to announce launch of an android application Aasaan Tarjuma Quran by Mufti Mohammed Taqi Usmani , you can follow below link to access the application.
http://play.google.com/store/apps/details?id=com.hl.aasaantarjumaquran
 اس کی اہمیت کے پیش نظر اس کے افادے کو مزید عام و تام کرنے کے لیے  اس کو موبائیل ایپ کی شکل میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں تاکہ نسل نو بآسانی مستفید ہو سکے۔
اس ایپ کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں:
۱) ہر آیت کے سامنے اس کا ترجمہ موجود ہے۔
۲) ترجمہ کے ساتھ اگر کوئی حاشیہ ہے تو وہاں اس پر نمبر لگا دیا گیا ہے، جس پر کلک کرنے سے حاشیہ نمودارہوتاہے اور بآسانی پڑھا جا سکتا ہے، پھر دوبارہ کلک کرنے پر حاشیہ بند ہوجاتاہے۔
۳) دوران مطالعہ کسی خاص امر کو محفوظ کرنے کے لیے ’’یاد داشت‘‘ (بک مارک) کا آپشن دیا گیاہے، جس سے ’محفوظ کردہ صفحات‘ ۴) (سیوڈ بک مارک) کے تحت بآسانی کھول کر دیکھا جا سکتا ہے۔
۵) سورتوں کی فہرست میں سورتوں کا تعارف دیا گیا ہے، سورتوں کے نام کے ساتھ دی گئی علامت پر کلک کر کے کھولا جا سکتا ہے۔
۶) پاروں کی ترتیب پر مطالعہ کے لیے پاروں کی فہرست بھی دی گئی ہے۔
۷) اسکرین پر انگلیوں سے چھو کر الفاظ کو چھوٹا بڑا کرنے (پنچ زوم) کی سہولت دی گئی ہے۔
۸) ذریعۂ تحقیق و جستجو (سرچ آپشن ) موجود ہے۔
۹) پندرہ سطری حافظی قرآن کی ترتیب پر بنایا گیا ہے، اور اسی کا صفحہ نمبر دیا گیاہے۔
۱۰) ترتیبات (سیٹننگ) میں جا کر صرف ترجمہ پڑھنے یا صرف تلاوت کرنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
۱۱) پیش لفظ اور مقدمہ بھی ایپ کے دائیں طرف اوپر لگے نشان ’’سیٹنگ‘‘ میں شامل کیا گیا ہے۔
ذیل میں اس ایپ کی لنک دی گئ ہے، اس سے ڈاؤن لوڈ کرکے اسفادہ کریں اور اپنے دوست و احباب تک پہنچا کر سعادت دارین حاصل کریں۔
طالب دعا
وسیم احمد بڑودی فلاحی اور
ٹیم راہ دین

No comments:

Post a Comment