Tuesday 2 May 2017

بیماریوں کی تشخیص کا آسان طریقہ

ایس اے ساگر 

گزشتہ روز سماجی روابط کی ویب سائٹس پر ایک پوسٹ نظر سے گزری جس میں تحریر تھا کہ "انسانی جسم کے اندرونی سقم یا بیماری کا پتہ، نبض شناس و چہرہ شناس حکیموں کے لئے تو بالکل آسان کام ہے ہی، لیکن فی زمانہ تحقیق و تشخیص نے ایسے آسان طریقوں کو طشت از بام کئے ہیں، جن سے وقفہ وقفہ سے گھر میں رہتے ہوئے آسان طریقہ سے اپنی یا اپنے لوگوں کے صحت و بیماری کے بارے میں قبل از وقت معلومات حاصل کرکے احتیاطی تدابیر اختیار کرسکتے ہیں اور اپنی صحت کو متوازن رکھ سکتے ہیں۔

*ٹیبل  اسپون کے بیرونی حصہ کو زبان سے اچھی طرح رگڑ کر ایک صاف پلاسٹک تھیلی میں بند کرتے ہوئے، اسے ایک منٹ  کے لئے بلب کی تیز روشنی میں رکھیں۔ ایک منٹ کے بعد چمچہ کے پچھلے حصہ کو غور سے دیکھیں اور سونگھیں؛

*اگر چمچہ صاف شفاف بغیر بدبو و خوشبو کے ہے تو مکمل صحت یابی کی نشانی ہے.

*اگر خراب سڑی سی بدبو ہے تو پھیپڑے اور پیٹ میں خرابی کی علامت  ہے.

*اگر میٹھی ہلکی خوشبو ہے تو بلڈ شوگر مریض ہونے کے آثار ہیں.

*اگر ایمونیہ ایسیڈ یا پیشاب کی مماثل بدبو ہے تو گردے کی خرابی کے علامات ہیں.

*اگر ہلدی رنگ غالب ہے تو تھائیروڈ کے مسائل کا اشارہ ہے.

*اگر پرپل یا گلابی رنگ غالب ہے تو برنکائیٹس، دوران خون کے مسائل کا اشارہ ہے اور کولیسٹرول کی زیادتی کے اشارے ہیں.

*اگر سفیدی غالب ہے تو سانس کی تکلیف کے اشارہ ہیں.

*اور اگر موسمبی رنگ غالب ہے تو گردے کے عوارض پیشاب کی تکلیف کا اشارہ ہے.
 
*وقفہ وقفہ سے گھر بیٹھے اپنے سقم اپنی بیماری کے بارے میں معلومات حاصل کیجئیے اور تشویش ہونے پر خاندانی معالج سے رجوع کیجئیے۔ اور لیبارٹری تشخیص کے فضول اخراجات سے بچئے۔"

1 comment: