Thursday 4 June 2020

درود شریف کے پڑھنے سے بارش کے قطروں کے برابر نیکیاں؟


درود شریف کے پڑھنے سے بارش کے قطروں کے برابر نیکیاں؟
-------------------------------
--------------------------------
سوال:
اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد بعدد قطرالأمطار
کیا اس درود شریف کے پڑھنے سے بارش کے قطروں کے برابر نیکیاں ملتی ہیں ؟؟؟
اسی طریقے سے بہت سے درود شریف میں درختوں کے پتے اور سمندروں کے قطرات نیز اعداد کا بھی ذکر ہوتا ہے 
تو کیا ان کے برابر نیکیاں ملتی ہیں؟ 
نیز کیا اسی قدر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پہنچتا ہے؟ 
رہنمائی فرمائیں
الجواب وباللہ التوفیق:
کلمات اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد بعدد قطرالأمطار سے درود پڑھنے کا مقصد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے توسل میں مبالغہ کرنا ہے درود پڑھنے والا اللہ عز وجل سے گویا سوال کرتا ہے کہ اے اللہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پہ زمین و آسمان اور ان کے مابین کی وسعت کے بقدر لامحدود درود وسلام نازل فرما 
اللہ کے علم محیط اور فضل لامتناہی سے امید نہیں؛ بلکہ یقین ہے کہ وہ اپنے حبیب پہ اس قدر رحمتیں نازل فرماکر سائل کو اس کے بقدر تقرب وتوسل ضرور عطا فرمائیں گے. 
ان شآءاللہ 
واللہ اعلم 

No comments:

Post a Comment