Sunday 4 February 2024

خالص ہلدی کی پہچان کیا ہے؟

 خالص ہلدی کی پہچان کیا ہے؟

یہ جسم کیلئے فائدہ مند ہونے کی بجائے کب نقصان دہ ہوجاتی ہے؟

برصغیر ہندپاک میں ہلدی کو کھانوں کا لازمی جزو تسلیم کیا جاتا ہے جس کا استعمال نہ صرف کھانوں میں ذائقے بلکہ ان کو خوش نما رنگ دینے کیلئے بھی کیا جاتا ہے۔ مرکزی دارالحکومت دہلی کےفصیل بند شہرمیں کھاری باولی وہ بازار ہے جس کا شمار مصالحے کی تھوک منڈی میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود خود شہر کے باشندوں کو علم نہیں ہے کہ ہلدی کا اصل رنگ زرد نہیں بلکہ سنہری ہوتا ہے اور اس ضمن میں جانکاری رکھنے والے لوگ اسے خریتے وقت اس کے رنگ کو ہی مدِنظر رکھتے ہیں۔لیکن جہاں ہلدی کے بہت سے طبی فائدے ہیں وہیں اس میں ہونے والی ملاوٹ سے انسانی صحت پر مضر اثرات پڑ سکتے ہیں۔یہاں یہ سوال اہم ہے کہ کیسے پتہ کیا جائے کہ جو ہلدی آپ اپنے کھانوں میں استعمال کر رہے ہیں وہ ملاوٹ سے پاک ہے؟ اس سوالات کا جواب حاصل کرنے کیلئے بی بی سی نے ماہرین سے بات کی ہے۔

ہلدی میں ملاوٹ کیسے ہوتی ہے؟

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہلدی کی مانگ بہت زیادہ ہے اور اسی وجہ سے تاجر منافع بڑھانے کیلئے اس میں ملاوٹ کرتے ہیں۔ہلدی کے پاو¿ڈر میں ملاوٹ کیلئے نشاستہ، ادرک کی جڑیں اور آرٹیفشل رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔گذشتہ 30 برسوں سے گجرات میں غذائی اجزا پر ریسرچ کرنے والے ات±ل سونی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلدی میں ملاوٹ کرنے کا بنیادی مقصد پیسہ بنانا ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ ہلدی میں ’ملاوٹ کرنے کا پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ اس میں آٹا یا نشاستہ ملا دیا جائے۔‘

2: دوسرا طریقہ ہے کہ چند تاجر اچھی کوالٹی کی ہلدی میں اکثر ناقص کوالٹی کی ہلدی ملا دیتے ہیں تاکہ اس کی مقدار بڑھائی جا سکے۔ جبکہ تیسرا طریقہ ہے کہ ہلدی کی کوالٹی کو مزید بہتر دکھانے کیلئے اس کے رنگ کو مزید نکھار دیا جائے جو کہ ہلدی میں مصنوعی رنگ شامل کرنے سے ہوتا ہے۔‘ات±ل سونی کہتے ہیں کہ ہلدی میں مصنوعی رنگ شامل کرنے والے شاید نہیں جانتے کہ ’آرٹیفشل رنگ میں کرومیٹ کے اجزا شامل ہوتے ہیں۔‘ملاوٹ کے دوسرے طریقوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہلدی کا کام کرنے والے اس کی تیاری کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اس میں ایک آئل کا استعمال کرتے ہیں اور یہ سب سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ یہ سرطان جیسے مرض کا باعث بن سکتا ہے۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’ہلدی کا کوئی مخصوص رنگ نہیں ہوتا، اسی لیے صرف دیکھ کوئی نہیں بتا سکتا کہ یہ ملاوٹ زدہ ہے یا خالص۔‘ات±ل سونی کہتے ہیں کہ ’ہلدی کی کوالٹی چیک کرنے کے بعد عموماً فوڈ لیبز آپ کو رپورٹ دیتی ہیں اور اگر رپورٹ میں ملاوٹ ثابت ہوتی ہے تو اس کی بنیاد پر گاہک مینوفیکچرر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر سکتا ہے۔‘انھوں نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اچھی کمپنیوں کی ہلدی کا استعمال کریں۔ات±ل سونی کی رائے میں ’اچھی کمپنیوں کو بازار میں ہلدی فروخت کرنے سے پہلے حکومتی اداروں سے اس کی ٹیسٹنگ کروانا پڑتی ہے اور اگر اس کے بعد بھی گاہک کو لگتا ہے کہ ہلدی ملاوٹ زدہ ہے تو وہ مینوفیکچرر کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔‘

کرومیٹ کیا ہے؟

لیڈ کرمیٹ نامی کیمیکل کا استعمال ہلدی کے رنگ کو مزید سنہرا کرنے کیلئے ہوتا ہے۔ یہ دراصل دو کیمیلکلز لیڈ اور کرومیم کا مرکب ہے جسے ہلدی کی رنگت میں اضافے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔اسی کیمیکل کا استعمال ہلدی کی جڑوں کو مزید سنہرا کرنے اور اس کا وزن بڑھانے کیلئے بھی کیا جاتا ہے۔سٹینفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ لیڈ پوائزننگ کے کیسز ہندستان میں سامنے آتے ہیں۔محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیڈ کرومیٹ سے گ±ردوں اور دماغ پر اثر پڑتا ہے اور اس سے بچوں کی دماغی نشونما بھی ر±ک سکتی ہے۔لیڈ پوائزننگ سے بچوں کی دماغی حالت پر ایسے اثرات بھی پڑ سکتے ہیں جس سے ان کی سوچنے و سمجھنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ اس سے ملک کی معاشی اور معاشرتی صورتحال پر بھی اثر پڑتے ہیں۔امریکی کمپنی پیور ارتھ کی جانب سے 2018 میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بِہار میں ریسرچ کا حصہ بنانے والے کچھ لوگوں کے خون کے نمونوں میں لیڈ پایا گیا تھا۔پیور ارتھ کے ڈائریکٹر ایڈوکیسی اور کمیونیکیشنز سندیپ داھیا کہتے ہیں کہ ’ہمیں معلوم ہوا کہ گھروں میں استعمال ہونے والی ہلدی میں لیڈ کی مقدار موجود ہے۔‘اس تحقیق میں کہا گیا تھا کہ لیڈ کا مسلسل استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس سے نروس سسٹم، گ±ردے، دماغ، جگر اور خون کی بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔مختصر دورانیے کیلئے اس کا استعمال بھی انسان کو سر درد، یاداشت کی کمزوری، قبض، کمزوری اور پیٹ کے درد میں مبتلا کر سکتا ہے۔ایک بار اگر لیڈ جسم میں سرایت کر جائے تو پھر یہ خون، جگر، گ±ردوں، دل، دانتوں اور ہڈیوں تک بھی پہنچ جاتا ہے۔حمل کے دوران جسم میں موجود لیڈ خون میں جذب ہونا شروع ہو جاتا ہے جس سے بچے کی صحت پر با اثر پڑتا ہے۔

ہلدی کا پاوڈر کیسے بنتا ہے؟

ہلدی کا پاوڈر اس کی جڑوں سے تیار کیا جاتا ہے جس کیلئے اس کو پہلے خشک کیا جاتا ہے۔ تاجر اس کی فروخت سے قبل اسے مہینوں تک ک±ھلی جگہ پر رکھ دیتے ہیں تاکہ اسے خشک کیا جا سکے۔اس عمل سے گزرنے کے بعد اسے پاو¿ڈر میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ منسٹری آف کامرس کے مطابق ہندستان دنیا میں مصالحے بنانے والے ملکوں میں سرِفہرست ہے اور پچھلے نو سال میں یہاں سے مسالحوں کی برآمد میں د±گنا اضافہ ہوا ہے۔ ہندستان کی مسالحوں کی کی سالانہ برآمد 3995 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

کیمیکل اور دھاتوں کے استعمال کے نقصانات:

کیمیکل اور دھاتوں کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کو سمجھانے کیلئے ہم یہاں ایک مثال کا استعمال کرتے ہیں۔دسمبر 2020 میں ہندستانی ریاست آندھرا پردیش میں 560 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔ان تمام لوگوں کو ایک جیسی تکلیف جیسا کہ متلی، بے ہوشی، آنکھوں میں جلن اور سر میں درد کا سامنا تھا۔ان افراد میں سے صرف ایک شخص ہلاک ہوا تھا جبکہ باقی لوگوں کو بچا لیا گیا تھا۔کچھ دنوں بعد ریاستی حکومت نے اعلان کیا کہ وہاں پھیلنے والی بیماری کی وجہ پانی میں پایا جانے والا زہر تھا۔دو اداروں کی جانب سے پیش کی جانے والی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بازار میں ملنے والے دودھ اور پینے کے پانی میں بڑی مقدار میں لیڈ کی ملاوٹ ملی ہے۔

ہندستان ہلدی بنانے والا دیا کا سب سے بڑا ملک:

اگر ہم ہلدی تیار کرنے والے ممالک کی بات کریں تو ان میں ہندستان، میانمار اور مالدیپ شامل ہیں۔ ان میں ہندستان وہ ملک ہے جو سب سے زیادہ ہلدی تیار کرتا ہے۔امریکہ میں بھی کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہاں بھی بچوں کے خون میں لیڈ کی ملاوٹ نظر آئی ہے۔ مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ لیڈ ان لوگوں سے خون میں پایا گیا جو ہندستان سے امریکہ منتقل ہوئے تھے۔اس تحقیق کے منظرِ عام پر آنے کے بعد امریکہ میں محکمہ برائے فوڈز اینڈ ڈرگز نے لوگوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ہندستانی مصالحوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔اسٹیوفورڈ یونیورسٹی نے 2019 میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ بنگلہ دیش میں بھی لیڈ سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے اسے ایک قومی مسئلہ قرار دیا تھا اور نئے قوانین متعارف کروائے تھے تاکہ اگلے دو سالوں میں ہلدی کو لیڈ سے مکمل پاک کیا جا سکے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ہندستان کو بھی چاہیے کہ وہ بنگلہ دیش کی کوششوں کو دیکھے اور اس پر عمل کرے۔

(بقلم: #ایس_اے_ساگر )

https://saagartimes.blogspot.com/2024/02/blog-post_4.html




No comments:

Post a Comment