بسم اللہ الرحمن الرحیم
بھاری قرضے سے خلاصی
اللہ تعالی نے ”کلمہ طیبہ“ ”حمد“ اور تسبیح میں بڑی برکت رکھی ہے...بڑی تأثیر رکھی ہے...حضرت علامہ عبدالرحمن الجوزی رحمہ اللہ تعالی لکھتے ہیں:-
حضرت شیخ ابوبکر بن حماد المقری رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں...میں نے حضرت امام معروف الکرخی رحمہ اللہ تعالی سے عرض کیا......حضرت! مجھ پر بہت بڑا بھاری قرضہ چڑھ گیا ہے...حضرت نے فرمایا: میں آپ کو ایسی دعاء بتا دیتا ہوں جس سے اللہ تعالی آپ کا قرضہ اتار دیں گے...آپ روزانہ سحری کے وقت پچیس بار یہ دعاء پڑھا کریں
لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، وَّسُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا، وَّسُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً......
حضرت شیخ ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے یہ عمل کیا تو اللہ تعالی نے میرا قرضہ اتار دیا اور مزید مجھے بہت خیر بھی عطاء فرمائی.....پھر میں حضرت امام معروف کرخی رحمہ اللہ تعالی کے پاس گیا اور انہیں پوری صورتحال بتائی تو انہوں نے فرمایا...یہ دعاء عقلمند انسان کا درہم یعنی مال ہے...مطلب یہ کہ...مال جمع کرنے کی بجائے اس دعاء کو یاد کرلو...جب بھی ضرورت ہو تو اسے پڑھ لیا کرو...ضرورت پوری ہوجائے گی....گویا کہ یہ دعاء....جیب میں رکھا ہوا ”چیک“ ہے...جب چاہو کیش کروالو... حضرت علامہ جوزی رحمہ اللہ تعالی نے اور بھی کئی بڑے بزرگوں کی گواہی لکھی ہے کہ انہوں نے یہ عمل کیا تو ان کے قرضے بھی اللہ تعالی نے اتار دیئے.......دعاء بہت آسان ہے...کل چار جملے ہیں جو کہ تقریبا ہر مسلمان کو یاد ہوتے ہیں...
(۱) لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ (۲) وَاللّٰہُ اَکْبَرُ (۳) وَّسُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا (٤) وَّسُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً......
ترجمہ بھی بہت آسان ہے...
(۱) اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں
(۲) اللہ تعالی بہت بڑے ہیں
(۳) میں اللہ تعالی کی تسبیح اور حمد کرتا ہوں بہت زیادہ
(٤) اللہ تعالی کی تسبیح اور حمد صبح اور شام.....پڑھنے کا وقت وہ ہے جو سحری کا وقت ہوتا ہے....اور تعداد ”پچیس“ ہے...جو سحری میں نہیں جاگتے وہ رات کو سوتے وقت یا فجر کے وقت پڑھ لیا کریں....بلا ضرورت کبھی قرضہ نہ اٹھائیں....مال آتے ہی قرضہ ادا کرنے میں ایک منٹ کی تأخیر نہ کریں....اللہ تعالی کے سوا کسی سے مدد نہ مانگیں......اللہ تعالی ہم سب سے راضی ہوجائیں...
خادم......لااله الاالله محمد رسول الله ( #ایس_اے_ساگر )
No comments:
Post a Comment