Tuesday 10 September 2019

کیا مردوں کے لئے بہترین خوشبو وہ ہے جس کا رنگ پوشیدہ ہو؟

کیا مردوں کے لئے بہترین خوشبو وہ ہے جس کا رنگ پوشیدہ ہو؟

کیا یہ قول درست ہے کہ مردوں کے لئے بہترین خوشبو وہ ہے جس کا رنگ پوشیدہ اور خوشبو تیز ہو اور عورتوں کے لئے بہترین خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو ہلکی اور رنگ ظاہر ہو؟ وضاحت عنایت فرمائیں

الجواب وباللہ التوفیق:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحَنَفِيُّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ خَيْرَ طِيبِ الرَّجُلِ مَا ظَهَرَ رِيحُهُ وَخَفِيَ لَوْنُهُ وَخَيْرَ طِيبِ النِّسَائِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ وَخَفِيَ رِيحُهُ وَنَهَی عَنْ مِيثَرَةِ الْأُرْجُوَانِ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ
ترجمہ: محمد بن بشار، ابوبکر حنفی، سعید، قتادہ، حسن، حضرت عمران بن حصین رضوان اللہ علیہم اجمعین سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
 نے فرمایا مردوں کے لئے بہترین خوشبو وہ ہے جس کا رنگ پوشیدہ اور خوشبو تیز ہو اور عورتوں کے لئے بہترین خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو ہلکی اور رنگ ظاہر ہو۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے ریشم کی سرخ چادر سے منع فرمایا۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔
ترمذی شریف

No comments:

Post a Comment