Wednesday 11 September 2019

زمین گھٹتی جارہی ہے سے کیا مراد ہے؟

زمین گھٹتی جارہی ہے سے کیا مراد ہے؟
مفتی صاحب...  
انٹار کٹیکا کی یہ تصویر لینے کے بعد ناسا کے سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ زمین دن بدن گھٹتی جارہی ہے۔انٹار کٹیکا کے کئی علاقے پگھل کر پانی میں ٹوبتے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں زمین گھٹتی جارہی ہے۔ زمین گھٹتی جارہی سے کیا مراد ہے؟  براہ مہربانی وضاحت فرمائیں.
الجواب وباللہ التوفیق:
سورہ الرعد آیت نمبر 41 اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَوَ لَمۡ  یَرَوۡا اَنَّا نَاۡتِی الۡاَرۡضَ نَنۡقُصُہَا مِنۡ اَطۡرَافِہَا ؕ وَ اللّٰہُ یَحۡکُمُ  لَا مُعَقِّبَ لِحُکۡمِہٖ ؕ وَ ہُوَ  سَرِیۡعُ  الۡحِسَابِ ﴿۴۱﴾

ترجمہ: کیا ان لوگوں کو یہ حقیقت نظر نہیں آئی کہ ہم ان کی زمین کو چاروں طرف سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں؟ (٤٠) ہر حکم اللہ دیتا ہے، کوئی نہیں ہے جو اس کے حکم کو توڑ سکے، اور وہ جلد حساب لینے والا ہے۔
تفسیر: 40: مطلب یہ ہے کہ جزیرہ عرب پر مشرکین اور ان کے عقائد کا جو تسلط تھا، وہ رفتہ رفتہ سمٹ رہا ہے، اور مشرکین کے اثر ورسوخ کا دائرہ کار روز بروز کم ہوکر سکڑ رہا ہے، اور اس کی جگہ اسلام کے اثرات پھیل رہے ہیں، یہ ایک تازیانہ ہے جس سے ان مشرکین کو سبق لینا چاہئے۔
آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی
واللہ تعالیٰ اعلم

No comments:

Post a Comment