Wednesday 14 January 2015

Secret Of Muslim Victory

مسلمانوں کا امتیاز اور ان کی فتح کا راز

ہرقل نے ایک دفعہ مسلمانوں سے مقابلے کے لیے فوج بھیجی، مگر فتح نہیں ہورہی تھی، جب مسلمانوں کا امتیاز تلاش کیاگیا اور اس کا سبب ڈھونڈا گیا تو معلوم ہوا کہ ھم باللیل رھبان و بالنھار فرسان۔ رات میں ان کو دیکھو تو کہو کہ یہ صرف عبادت کرنے والے ہیں، کہاں جہاد کرسکیں گے، مگر دن میں یہی گھوڑوں کی پشت پر نظر آتے ہیں۔ اس کی باتیں سن کر ہرقل نے کہا تھا، اگر تمہاری باتیں سچ ہیں تو ان کا اقتدار یہاں تک پہنچے گا جہاں میرے قدم ہیں۔
فرمایا: تاریخ سے معلوم ہوتاہے کہ ہرقل کا مطالعہ بہت وسیع تھا۔

ایمانی صفات پیدا کرنے کی ضرورت

پھر طلبہ سے خاص طور پر مخاطب ہوکر حضرت نے فرمایا: اب عربوں کو اس طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے، اب مسلمانوں میں وہ صفات پیدا کرنے کی ضرورت ہے: ایمان، تعلق مع اللہ، اخلاص، جواں مردی، اللہ کی راہ میں جانبازی، شوق الی الشہادۃ، شوق الی الجہاد، شوق الی الجنۃ، یہ صفات اگر پیدا ہوجائیں تو مسلمان کہیں مغلوب نہیں ہوسکتے!

مجالس حسنہ/118

��نوائے امام ندوی رحمہ اللہ��

No comments:

Post a Comment