Friday 23 January 2015

گیارہ لطیفے

استاد : سب سے زیادہ نشہ کس چیز میں ہوتا ہے ؟ 
شاگرد : تعلیم میں .
استاد : وہ کیسے ؟
شاگرد : کتابیں کھولتے ہی نیند آجاتی ہے .
2
ایک بچہ دوسرے بچے سے : میری مس کہتی ہیں کے بھینس کا دودھ پینے سے دماغ تیز ہوتا ہے .
دوسرا بچہ : یار مذاق کرتی ہوں گی ، اگر ایسا ہوتا تو " بھینس کا اپنا بچہ انجینئر ہوتا . "
3
ایک سانس میں جواب دو
استاد شاگرد سے ان چاروں سوالوں كے جواب ایک ہی سانس میں دو .
1 . امریکا کی وزیر خارِجَہ کا نام کیا ہے
2 . منار پاکستان کہاں ہے
3 . موٹروے پر نارمل سپیڈ کیا ہے
4 . مرغی کیا دیتی ہے ؟
شاگرد ایک ہی سانس میں جواب دیتے ہوئے : ہلری کلنٹن لاہور میں ۱۰۰ کلومیٹر کی رفتار سے انڈے دیتی ہے .
4
استاد : میں خوبصورت ہوں ، کونسا صیغہ ہے ؟
شاگرد : صیغہ ماضی .
استاد : وہ کیسے ؟
شاگرد : اس لیے کہ اب آپکی خوبصورتی کا زمانہ گزر چکا ہے .
5
ہاسٹل طالب علم اپنے دوست سے : یار دھوکہ ہو گیا
دوست : وہ کیسے ؟
طالب علم : یار گھر والوں سے کتابوں كے لیے پیسے منگوائے تھے انہوں نے کتابیں ہی بھیج دیں
6
ماسٹر صاحب نے کاہلی پر مضمون لکھ کر لانے کے لیے کہا . ایک شاگرد کی کاپی چیک کی تو تمام صفحات خالی تھے .
آخری صفحے کے نیچے لکھا تھا .
" اسے کہتے ہیں کاہلی
7
ٹیچر : ان دو جملوں میں فرق کرو .
اس نے خودکشی کی .
اس کو خودکشی کرنی پڑی .
بچہ : پہلا بیروزگار تھا ، دوسرا شادی شدہ .
8
ٹیچر : پانی کا فارمولا بتاؤ .
بچہ : H2 Mg CIN aCIH NO3
ٹیچر : سٹوپڈ یہ کیا بول رہے ہو ؟
بچہ : سر یہ سیلاب کا پانی ہے !
9
ٹیچر : 2 میں سے 2 نکلے تو کیا بچا ؟
اسٹوڈنٹ : ہم کو سوال سمجھ نہیں آیا .
ٹیچر : تمھارے پاس 2 روٹیاں تھیں تم نے ان کو کھا لیا اب کیا بچا ؟
اسٹوڈنٹ : سالن . . .
10
ٹیچر : تمھارے ابو کتنے سال کے ہیں ؟
اسٹوڈنٹ : سر جتنے سال کا میں ہوں .
ٹیچر : وہ کیسے ؟
اسٹوڈنٹ : جس دن میں پیدا ہوا اسی دن تو وہ ابو بنے .
11
علی روتا ہوا گھر آیا تو ماں نے پوچھا: "بیٹا رو کیوں رہے ہو؟"
علی: "ماسٹر صاحب نے مارا ہے۔"
ماں: "کیوں مارا ہے؟"
علی: "ماسٹر صاحب کی کرسی پر روشنائی گری ہوئی تھی، وہ بیٹھنے لگے تو میں نے سوچا ان کے کپڑے خراب ہو جائیں گے، بس میں نے پیچھے سے کرسی کھینچ لی۔"

No comments:

Post a Comment