نیت ٹھیک کریں
اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ وَاِنَّمَا لِامْرِءٍ مَّانَوٰی . (بخاری ومسلم)
"سب اعمال کا دارومدار بس نیتوں پر ہے اور آدمی کو اس کی نیت ہی کے مطابق پھل ملتا ہے"
(2)
اسلام کا کلمہ
مَنْ شَھِدَ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ حَرَّمَ اللہُ عَلَیہِ النَّارَ .(مسلم)
"جو شخص گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت وبندگی کے لائق نہیں ہے اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے رسول ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر دوزخ کی آگ حرام کردی ہے۔"
(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کامل ایمان کی نشانی
لَایُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی اَکُوْنَ اَحَبُّ اِلَیْہِ مِنْ وَّالِدِہٖ وَوَلَدِہٖ وَالنَّاسِ اَجمَعِیْن .(بخاری ومسلم)
"تم میں سے کوئی شخص (کامل) مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کو اپنے والدین، اپنی اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ میری (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کی محبت نہ ہو۔"
(4)
کامل ایمان کی ایک اور نشانی
لَایُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی یُحِبُّ لِاَ خِیْہِ مَا یُحِبُّ لِنَفْسِہٖ . (بخاری ومسلم)
"تم میں سے کوئی (کامل) مؤمن نہیں ہوسکتا، جب تک کہ اپنے بھائی کے لیے وہی نہ چاہے جو اپنے لیے چاہتا ہے۔"
(5)
ہر کام اللہ ہی کے لیے
مَنْ اَحَبَّ لِلہِ وَاَبْغَضَ لِلہِ وَاَعْطٰی لَلہِ وَمَنَعَ لِلہِ فَقَدِاسْتَکمَلَ الْاِیْمَانَ .(ابوداؤد)
"جس نے اللہ کے لیے کسی سے محبت کی اور اللہ ہی کے لیے کسی سے دشمنی کی اور اللہ ہی کے لیے دیا اور اللہ ہی کے لیے نہ دیا تو اس نے اپنے ایمان کو مکمل کرلیا۔
(6)
فضول اور بے کار کاموں کو چھوڑنا
مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرءِ تَرْکُہٗ مَالَا یَعْنِیْہِ . (ابن ماجہ ، ترمذی)
"آدمی کے اسلام کی خوبی اور اس کے کمال میں یہ بھی داخل ہے کہ وہ فضول اور غیر مفید کاموں اور باتوں کو چھوڑ دے۔"
(7)
برے کاموں سے پرہیز
لَیْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلَا بِلَّعَّانِ وَلَا الْفَاحِشِ وَلَا الْبَذِیِّ . (رواہ الترمذی)
"مؤمن لعنت دینے والا اور طعنہ دینے والا نہیں ہوتا اور نہ فحش باتیں کرنے والا بدکلام ہوتا ہے۔"
(8)
نیکی کی خوشی، گناہ سے غم
اِذَا سَرَّتْکَ حَسَنَتُکَ وَسَاءَتْکَ سَیِّئَتُکَ فَاَنْتَ مُؤْمِنٌ . (رواہ احمد)
"جب تم کو اپنے اچھے عمل سے خوشی ہو اور برے کام سے غم ہو تو (سمجھ لوکہ) تم مؤمن ہو۔"
(9)
پاکیزگی اور صفائی
اَلطُّھُوْرُ شَطْرُ الْاِیْمَانِ . (رواہ مسلم)
"طہارت اور پاکیزگی ایمان کا حصہ ہیں۔"
(10)
وضو سے گناہ معاف ہوتے ہیں
مَنْ تَوَضَّأَ فَأَ حَسَنَ الَوُضُوْءَ خَرَجَتْ خَطَایَاہٗ مِنْ جَسَدِہٖ حَتّٰی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ اَظْفَارِہٖ . (رواہ البخاری ومسلم)
"جس شخص نے وضو کیا اور (سنت کے مطابق) اچھی طرح وضو کیا تو اس کے جسم سے سارے گناہ نکل جائیں گے حتیٰ کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی گناہ نکل جائیں گے۔"
(11)
بخیل کون ہے؟
اَلْبَخیْلُ مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہٗ وَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ .
"وہ شخص بخیل ہے جس کے سامنے میرا تذکرہ کیا گیا اور اس نے مجھ پر درود نہ پڑھا۔"
(12)
نیکی کا ایک کام
اَمِطِ الْاَذَیٰ عَنِ الطَّرِیْقِ فَاِنَّہٗ لَکَ صَدَقَۃٌ. (الادب المفرد للبخاری)
"تم تکلیف دہ چیز راستے سے ہٹا دو، یہ تمہارے لیے نیکی ہے۔"
(13)
شکریہ کی اہمیت
مَنْ لَّمْ یَشْکُرِ النَّاسَ لَمْ یَشْکُرِ اللہَ. (جامع ترمذی)
"جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں۔"
(14)
والدین کی رضا کا اجر
رِضَا الرَّبِّ فِیْ رِضَا الْوَالِدَیْنِ وَسُخُطُہٗ فِیْ سُخُطِہِمَا. (جامع ترمذی)
"رب کی رضا مندی والدین کی رضا مندی میں ہے اور رب کی ناراضگی والدین کی ناراضی میں ہے۔"
(15)
پسندیدہ لوگ
اَحَبُّ عِبَادِاللہِ اَلَی اللہِ اَحْسَنُھُمْ اَخْلَاقًا. (جامع ترمذی)
"اللہ کے ہاں پسندیدہ لوگ وہ ہیں جو اخلاق کے اعتبار سے اچھے ہیں۔"
(16)
غصہ ختم کرنے کا بہترین طریقہ
اِذَا غَضِبَ اَحَدُکُمْ فَلْیَسْکُتْ. (مسند احمد)
"جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ خاموش ہوجائے۔"
(17)
پہلے سلام پھر کلام
مَنْ بَدَأَ بِالْکَلَامِ قَبْلَ السَّلَامِ فَلَا تُجِیْبُوْہُ. (مسند احمد)
"جو سلام کرنے سے پہلے بات چیت شروع کردے تم اسے جواب نہ دو۔"
(18)
مسجد جانے کی فضیلت
حِیْنَ یَخْرُجُ اَحَدُکُمْ مِنْ مَنْزِلِہٖ اِلٰی مَسْجِدِہٖ فَرِجْلٌ تُکْتَبُ لَہٗ حَسَنَۃٌ وَالْاُخْرٰی تَمْحُوْا سَیِّئَۃً. (مسند احمد)
"جب بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ہر قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور دوسرا قدم گناہ کو مٹاتا ہے۔"
(19)
نماز بہترین عمل ہے
اِعْلَمُوْا اَنَّ خَیْرَ اَعْمَالِکُمُ الصَّلٰوۃُ . (رواہ مالک واحمد)
"اچھی طرح جان لو کہ تمہارے تمام اعمال میں سب سے بہتر عمل نماز ہے۔"
(20)
نماز چھوڑنے پر وعید
بَیْنَ الْعَبْدِ وَبَیْنَ الْکُفْرِ تَرْکُ الصَّلٰوۃِ . (رواہ مسلم)
"بندہ کے اور کفر کے درمیان نماز چھوڑ دینے ہی کا فاصلہ ہے۔"
(21)
جمعہ کے دن کی فضیلت
خَیْرُ یَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَیْہِ الشَّمْسُ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ . (رواہ مسلم)
"ان سارے دنوں میں جن میں سورج نکلتا ہے سب سے بہتر دن "جمعہ" کا دن ہے۔"
(22)
جمعہ کی نماز فرض ہے
اَلْجُمُعَۃُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ فِیْ جَمَاعَۃٍ . (رواہ ابوداؤد)
"جمعہ کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنا ہر مسلمان پر لازم اور واجب ہے۔"
(23)
عیدالاضحیٰ کی قربانی
مَاعَمِلَ ابْنُ اٰدَمَ مِنْ عَمَلٍ یَوْمَ النَّحْرِ اَحَبُّ اِلٰی اللہِ مِنْ اِحْرَاقِ الدَّمِّ . (رواہ الترمذی وابن ماجہ)
"عید الاضحیٰ کے دن فرزندِ آدم کا کوئی عمل اللہ کو قربانی سے زیادہ پسندیدہ نہیں۔"
(24)
زکوٰۃ ادا نہ کرنے پر عذاب
مَنْ اٰتَاہٗ اللہُ مَالاً فَلَمْ یُؤَدِّ زَکوٰتَہٗ مُثِّلَ لَہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ شُجَاعاً اَقْرَعَ . (رواہ البخاری)
"جس آدمی کو اللہ نے دولت دی پھر اس نے اس دولت کی زکوٰۃ ادا نہیں کی تو وہ دولت قیامت کے دن اس آدمی کے سامنے زہریلے ناگ کی شکل میں آئے گی۔"
(25)
صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا
مَانَقَصَتْ صَدَقَۃٌ مِنْ مَالٍ . (رواہ مسلم)
"صدقہ سے مال میں کمی نہیں آتی (بلکہ اضافہ ہوتا ہے)۔
(26)
روزہ رکھنے اور تلاوتِ قرآن کی فضیلت
اَلصِّیَامُ وَالْقُرْاٰنُ یَشْفَعَانِ الْعَبْدَ . (رواہ البیھقی)
"روزہ اور قرآن بندے کی سفارش کریں گے۔"
(27)
روزے میں گناہوں سے بچنا
مَنْ لَّمْ یَدَعْ قَوْلَ الزُّوْرِ وَالْعَمَلَ بِہ فَلَیْسَ لِلہِ حَاجَۃٌ اَنْ یَدَعَ طَعَامَہٗ وَشَرَابَہٗ .(رواہ البخاری)
"جو آدمی روزہ رکھتے ہوئے گناہ کی باتیں اور کام نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اسکے بھوکے پیاسے (یعنی روزہ رکھنے) کی کوئی ضرورت نہیں۔"
(28)
مسجد میں اعتکاف
اِنَّ النَّبِیَّﷺ کَانَ یَعْتَکِفُ الْعَشْرَ الْاَوَاخِرَ مِنْ رَّمَضَانَ . (رواہ الترمذی)
"رسول اللہﷺ رمضان کے آخری دس دنوں میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔"
(29)
حج کا بدلہ جنت ہے
اَلْحَجُّ الْمَبْرُوْرُ لَیْسَ لَہٗ جَزَاءٌ اِلَّا الْجَنَّۃ . (رواہ البخاری ومسلم)
"حجِ مبرور (گناہوں سے پاک اور اخلاص والا حج) کا بدلہ تو بس جنت ہے۔"
(30)
بدعت سے بچیں
مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا ھٰذَا مَالَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ رَدٌّ . (رواہ البخاری ومسلم)
"جس شخص نے ہمارے دین میں ایسی بات ایجاد کی جو دین میں نہیں وہ مردود (یعنی غلط اور باطل) ہے۔"
(31)
جہاد نہ کرنے پر وعید
مَنْ مَّاتَ وَلَمْ یَغْزُ وَلَمْ یُحَدِّثْ بِہٖ نَفْسُہٗ مَاتَ عَلٰی شُعْبَۃٍ مِنْ نِفَاقٍ . (رواہ مسلم)
"جو شخص اس حال میں مرا کہ نہ تو اس نے کبھی جہاد کیا اور نہ اپنے دل میں اس کا ارادہ اور تمنا کی تو وہ نفاق کے ایک حصے میں مرا۔"
(32)
سب سے بڑا عابد
اِتَّقِ الْمَحَارِمَ تَکُنْ اَعْبَدَ النَّاسِ . (مشکوٰۃ)
"اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں سے بچو تو تم سب سے بڑے عابد (عبادت گزار) بن جاؤگے۔"
(33)
غیبت سے بچئے
مَنْ رَدَّ عَنْ عِرْضِ اَخِیْہِ رَدَّ اللہُ عَنْ وَّجْھِہٖ النَّارَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ . (رواہ الترمذی)
"جو اپنے بھائی کی عزت اور آبرو کی حمایت کرکے اس کی غیبت نہ کرنے دے اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن جہنم سے دور رکھیں گے۔"
(34)
جھوٹ کی مذمت
اِنَّ الْکِذْبَ یَھْدِیْ اِلَی الْفُجُوْرِ وَاِنَّ الْفُجُوْرَ یَھْدِیْ اِلَی النَّارِ . (رواہ البخاری ومسلم)
"یقیناً جھوٹ گناہ کے راستے پر لگادیتا ہے اور گناہ دوزخ میں پہنچادیتا ہے۔"
(35)
ہر سنی سنائی بات آگے کہہ دینا
کَفٰی بِالْمَرْءِ کَذِبًا اَنْ یُحَدِّثَ بِکُلِّ مَاسَمِعَ . (رواہ مسلم)
"آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی بات کافی ہے، جوں ہی کوئی بات سنے ویسے ہی (غوروفکر اور تحقیق کے بغیر) اسے سناتا پھرے۔"
(36)
گالی دینا گناہ ہے
سَبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوْقٌ وَقِتَالُہٗ کُفْرٌ . (رواہ البخاری ومسلم)
"مسلمان کو گالی دینا فسق (گناہ) ہے اور اس کو (ناحق) قتل کرنا کفر ہے۔"
(37)
تعلق توڑنا گناہ ہے
لَایَحِلُّ لِمُسْلِمٍ اَنْ یَھْجُرَ اَخَاہٗ فَوْقَ ثَلَاثٍ . (رواہ البخاری ومسلم)
"کسی بھی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ بات چیت بند رکھے۔"
(38)
حسد حرام ہے
اِنَّ الْحَسَدَ یَأْکُلُ الْحَسَنَاتِ کَمَا تَأْکُلُ النَّارُ الْحَطَبَ . (رواہ ابوداؤد)
"حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو کھاجاتی ہے۔"
(39)
ایک دوسرے کی مشابہت اختیار کرنا
لَعَنَ رَسُوْلُ اللہِﷺ اَلْمُتَشَبِّھِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ وَالْمُتَشَبِّھَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ . (رواہ البخاری)
"رسول اللہﷺ نے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور ہونے کی بددعا دی ہے ان مردوں کو جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں اور ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں۔"
(40)
میت پر ماتم حرام ہے
اَلمَیِّتُ یُعَذَّبُ فِیْ قَبْرِہٖ بِمَا نِیْحَ عَلَیْہِ . (رواہ البخاری ومسلم)
"نوحہ اور ماتم کی وجہ سے میت پر قبر میں عذاب ہوتا ہے۔"
💠 اِنّما الاَعْمَالُ بِالنّیَّات
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ھے.
💠 اَلصّلٰوة نُورُ المُومِنِ
نماز مومن کا نور ھے
💠 اَلصّیَامُ جُنّةٌ
روزہ ڈھال ھے
💠 اِنّ الدِّینَ یُسْر
بیشک دین آسان ھے
💠 اَلدِّینُ النَّصِيحَةُ
دین خیرخواھی کا نام ھے
💠 اَلعَینُ حَقٌّ
نظرِ بد حق ھے
💠 طَلَبُ العِلمِ فَرِيضَةٌ علیٰ کُلِّ مُسلِمٍ
علم دین کا حاصل کرنا ھر مسلمان پر فرض ھے
💠 خَیرُ الحَدِیثِ کِتَابُ اللّٰہِ
بھترین بات اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ھے
💠 وَ خَیرُ الھَدیِ ھَدیُ مُحَّمدٍ صلی اللّٰہ علیہ وسلم
اور بھترین طریقہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا طریقہ ھے
💠 اَلحَیَاءُ مِنَ الاِیمانِ
حیا ایمان کی وجہ سے ھے
💠 اَلعَجلَةُ مِنَ الشَّيطَان
جلد بازی شیطان کا کام ھے
💠 اَلبِرُّ حُسنُ الخُلقِ
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ھے
💠 اَلطّھور شَطرُ الاِیمَانِ
پاکی آدھا ایمان ھے
💠 مَن صَمَتَ نَجَا
جو خاموش رھا اس نے نجات پائ
💠 لا تَسُبُّوا الاموَات
وفات پائے ھوئے لوگوں کی بُرائ مت کرو
💠 لاَ تَسئَلُونَ النَّاسَ شَیئاً
تم لوگوں سے کسی چیز کا سوال مت کرو
💠 سَمِّ اللّٰہ وَ کُل بِیَمِینِک
اللّٰہ کا نام لو اور دائیں ھاتھ سے کھاؤ
💠 کُل مِمَّا یَلِیک
اپنی جانب سے کھاؤ
💠 لاَ یَشرِبَنَّ اَحَدٌ مِنکُم قَائِماً
تم میں کوئ شخص کھڑے ھوکر ھرگز نہ پیئے
💠 اَلسِّوَاکُ مَطهَرةٌ لِلفَم وِ مَرضَاةٌ لِلرّبِّ
مسواک کرنا منھ کی صفائ اور رب کی خوشنودی کا سبب ھے
💠 اَلسَّلامُ قَبلَ الکَلامِ
سلام گفتگو سے پہلے ھے
💠 اَفشُوا السَلامَ بَینَکُم
آپس میں سلام کا رواج دو
💠 كُلُّ مَعرُوفٍ صَدقَة
ھر نیک کام صدقہ ھے
💠 اِنَّ اللّٰہ رَفِیقٌ یُحِبُّ الرَّفِیق
بیشک اللّٰہ تعالیٰ مھربان ھے مھربانی کو پسند کرتا ھے
💠 لا تُقبَلُ صَلوٰةٌ بِغَيرِطهُور
کوئ نماز پاکی کے بغیر قبول نھیں کی جاتی
💠 اَحَبُّ البِلادِ اِلیٰ اللّٰہ مَسَاجِدُھَا
بھترین جگھیں اللّٰہ کے نزدیک مسجدیں ھیں
💠 اَبغَضُ البِلادِ اِلی اللّٰہ اَسوَاقُھَا
بدترین جگھیں اللّٰہ کے نزدیک بازار ھیں
💠 تُحفَةُ المُومِنِ المَوت
موت مومن کا تحفہ ھے
💠 اَنزَلُوا النَّاسَ مَنَازِلَھُم
لوگوں کو ان کے مرتبوں میں اتارو یعنی ھر ایک کا مرتبہ نگاہ میں رکھو اور حسب مرتبہ معاملہ کرو
💠 لا یَرحَم اللّٰہُ مَن لا یَرحَم النَّاس
اللّٰہ تعالیٰ اس شخص پر مھربانی نھیں فرماتے جو لوگوں پر مھربانی نھیں کرتا
💠 لا يَدخُلُ الجَنَّة قاطِعٌ
قطع تعلق کرنے والا جنت میں نھیں جائےگا
💠 لا یَحِلُّ لِمُسلِمٍ اَن یُرَوِّعَ مُسلِماُ
کسی مسلمان کے لئے جائز نھیں ھے کہ کسی مسلمان کو ڈراوے
💠 لا تَحقِرَنَّ شَیئاً مِّنَ المَعرُوف
کسی بھی نیکی کو حقیر نہ سمجھو
💠 بَلِّغُوا عَنِّی وَلَوآیہ
پھچاؤ میری طرف سے اگر چہ ایک آیت ھو
💠 لا اِیمَانَ لِمَن لا اَمَانَةَ لَه
اس شخص کا ایمان نھیں جس میں امانت نہ ھو
💠 وَلا دِینَ لِمَن لا عَھدَ لَہ
اور اس شخص کا دین نھیں . میں عھد و پیمان کا پاس نھیں
💠 اَلتّائِبُ مِنَ الذّنبِ کَمَن لا ذنبَ لَہ
گناھوں سے توبہ کرنے والا اس شخص کیطرح ھے جس نے گناہ کئے ھی نہ ھو
💠 مَن لَم یَشکُرِ النَّاسَ لَم یَشکُر اللّٰہ
جو شخص لوگوں کا شکر گزار نھیں ھوتا وہ اللّٰہ کا بھی شکر گزار نھیں ھوتا
💠 زیِّنُوا القُرآنَ بِاَصوَاتِکُم
قرآن پاک کو اپنی آوازوں سے مُزین کرو
💠 خَیرُکُم مَن تَعَلَّمَ القُرآن و عَلَّمَہ
تم میں بھترین وہ شخص ھے جس نے قرآن سیکھا اور اسکو سکھایا.