Friday 6 April 2018

نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کو دیگر انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام سے کن چھ چیزوں سے فضیلت دی گئی؟

سوال: نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کو دیگر انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام سے کن چھ چیزوں سے فضیلت دی گئی؟

جواب: عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِيَاللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ’’فُضِّلْتُ عَلٰی الأَنْبِیَائِ بِسِتٍِ، أُعْطِیْتُ جَوَامِعَ الْکَلِمِ، وَ نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الغَنَائِمُ، وَجُعِلَتْ لِيَ الأَرْضُ مَسْجِداً وَطَھُوْراً، وَأُرْسِلْتُ إِلَی الْخَلْقِ کَافـَّۃً، وَّ خُتِمَ بِيَ النَّبِیُّونَ۔ (مشکوٰۃ/ص : ۵۱۲/باب فضائل سید المرسلینﷺ / الفصل الأول)
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی روایت ہے، رحمت ِعالم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: ’’مجھے فضیلت دی گئی حضرات انبیاء علیہم السلام پر چھ چیزوں سے:
(۱) مجھے جامع کلمات عطا کیے گئے۔
(۲) میری مدد کی گئی رعب کے ذریعہ۔
(۳) میرے لیے غنائم کوحلال کیا گیا۔
(۴) میرے لیے زمین کو سجدہ گاہ اور پاکی حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا گیا۔
(۵) مجھے تمام مخلوق کی طرف (نبی بنا کر) بھیجا گیا۔
(۶) اور ختم کیا گیا مجھ پر سلسلۂ نبوت کو۔‘‘ بَلَغَ العُلٰی بِکمالہٖ۔

No comments:

Post a Comment