Monday 16 April 2018

اشراق اور چاشت کی نماز

سوالات # 146185
اشراق اور چاشت کی نماز کا شروع اور آخری وقت کیا ہے؟
اشراق کا وقت سورج طلوع ہونے کے تقریباً ۲۰/ منٹ بعد شروع ہوجاتا ہے اور نصف النہار تک رہتا ہے، مگر شروع میں پڑھنا افضل ہے اور چاشت کا وقت سورج خوب روشن ہوجانے (دس گیارہ بجے) کے بعد سے شروع ہوکر نصف النہار تک رہتا ہے۔
قال العلامة سراج أحمد في شرح الترمذي لہ: إن المتعارف في أول النہار صلاتان الأولی بعد طلوع الشمس وارتفاعہا قدر رمحٍ أو رمحین․ والثانیة عند ارتفاع الشمس قدر رمح النہار إلی ما قبل الزوال ویقال لہا صلاة الضحی واسم الضحی في کثیر من الأحادیث شامل لکلیہما، وقد ورد في بعضہا النظر الإشراق أیضًا․ (إعلاء السنن: ۷/۳۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Salah-Prayer/146185
.....
سوال # 61263
فجر /طلوع آفتاب کے بعد کتنی نفل نمازیں ہیں؟ نیز ان کے نام اور ان کی کتنی رکعات ہیں؟
مسجد میں میں نے امام صاحب سے سنا کہ طلوع آفتاب کے بعد صرف ایک ہی نفل نماز ہے۔ جب کہ میں نے لوگوں کو طلوع آفتاب کے پندرہ بیس منٹ بعد اشراق /شروق پڑھتے ہوئے دیکھا ہے پھر دو گھنٹے کے بعد وہ چار رکعات چاشت /اوابین پڑھتے ہیں۔
براہ کرم، حوالے کے ساتھ بتائیں کہ فجر کے بعد ہمیں کتنی نفل نمازیں پڑھنی ہیں ؟ ان کے نام اور تعداد رکعات بھی بتائیں۔
Published on: Oct 22, 2015
جواب # 61263
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1099-1091/N=1/1437-U
اس مسئلہ میں اختلاف ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ طلوع آفتاب کے بعد صرف ایک نماز ہے، اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ دو نمازیں ہیں؛ ایک نماز اشراق، اور دوسرے نماز چاشت۔ اور احادیث سے دوسرے قول کی بھی تائید ہوتی ہے۔ نماز اشراق کی کم از کم دو رکعتیں ہیں اور زیادہ سے زیادہ چار، اور نماز چاشت کی کم از کم دو رکعتیں ہیں اور زیادہ سے زیادہ بارہ (تفصیل کے لیے دیکھیں: اعلاء السنن ۷: ۲۹- ۳۶، مطبوعہ: ادارة القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی)، پس اس مسئلہ میں نزاع کی ضرورت نہیں ہے اور جو لوگ نماز اشراق اور نماز چاشت دو الگ اگ نمازیں مانتے ہیں اور دونوں پڑھتے ہیں، وہ غلطی پر نہیں ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Salah-Prayer/61263
.......

VERY BENEFICIAL NAFL SALAAHS

*1) Tahiyyatul Wudhu*
• After Wudhu.
• 2 Rakaats.
_Benefit: Entitled to enter Jannat._

*2) Tahiyyatul Masjid*
• Upon entering Masjid & before sitting down.
• 2 Rakaats.
_Benefit: To honour ﷲ͜عَزَّوَجَــــل_

*3) Ishraaq*
• Performed 15 minutes after sunrise.
• 2 or 4 Rakaats.
_Benefit: Thawaab of one Hajj & Umrah_

*4) Salaatul Chaasht*
• Some part of day (± 10:00am) has passed until Zawaal.
• 2; 4; 6; 8; 10 or 12 Rakaats.
_Benefit: Counted among the devotees_

*5) Awwabeen Salaat*
• After Maghrib Salaat.
• Minimum 6 and Maximum 20 Rakaats.
_Benefit: Sins forgiven even as much as the foam on the ocean_

*6) Salaatul Taubah*
• When the need arises.
• 2 Rakaats.
_Benefit: If certainly truthful and sincere ﷲ͜عَزَّوَجَــــل forgives_

*7) Salaatul Istikhaarah*
•may be read at any permissable time
• 2 Rakaats.
_Benefit: asking for the best decision from ﷲ͜عَزَّوَجَــــل_

*8) Salaatul Hajaat*
• In time of need.
• 2 Rakaats.
_Benefit: When one is in need or in difficulty_

*9) Saffar Salaat*
• Performed at home before setting out on a journey.
• 2 Rakaats.
_Benefit: A person has not left anything better at home then these 2 Rakaats_

*10) Salaatul Tasbeeh*
• Any permitted time.
• 4 Rakaats.
_Benefit: A precious gift and valuable present and  ﷲ͜عَزَّوَجَــــل forgives all minor, major, intentional, unintentional and hidden sins_

*11) Tahajjud Salaat*
• After Esha, later part of night.
• Minimum of 2 Rakaats and Maximum of 12 Rakaats.
_Benefit: Glorify ﷲ͜عَزَّوَجَــــل_        

*Please forward msg and earn Rewards- Sadaqah Jaaria*❗❗.       *AS RECEIVED.

No comments:

Post a Comment