Tuesday 17 March 2015

بے دین کو دیندار بنانے کا ایک عجیب فاروقی نسخہ

ابنِ کثیر نے ابنِ ابی حاتم کی سند سے نقل کیا ہے کہ اہلِ شام میں سے ایک بڑا بارعب قوی آدمی تھا اور فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کے پاس آیا کرتا تھا، کچھ عرصہ وہ نہ آیا تو فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے لوگوں سےاس کا حال پوچھا۔ لوگوں نے کہا کہ امیر المومنین اس کا حال نہ پوچھیے وہ تو شراب میں مست رہنے لگا ہے۔فاروقِ اعظم نے اپنے منشی کو بلایا اور کہا خط لکھو۔
۔(ترجمہ)منجانب عمر بن خطاب بنام بن فلاں سلام و علیک۔ اس کے بعد میں تمہارے لیے اللہ کی حمد پیش کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں، گناہوں کو معاف کرنے والا، توبی قبول کرنے والا، سخت عذاب دینے والا، بڑی قدرت والا ہے۔اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
پھر حاضرین مجلس سے کہا :سب مل کر اس کے لیے دعا کرو اللہ تعالیٰ اس کے قلب کو پھیر دے اور اس کی توبہ قبول فرمائے۔فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کے جس قاصد کے ہاتھ یہ خط بھیجنا تھا اس کو ہدایت کردی تھی کہ یہ خط اس کو اس وقت تک نہ دینا جب تک وہ نشہ سے ہوش میں نہ آئے اور کسی دوسرے کے حوالے نہ کرنا۔
جب اس کے پاس حضرتِ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا یہ خط پہنچا اور اس نے پڑھا تو بار بار ان کلمات کو پڑھتا اور غور کرتا گیا اس میں مجھے سزا سے ڈرایا بھی گیا ہے اور معاف کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔ پھر رونے لگا اور شراب نوشی سے باز آگیا اور ایسی توبہ کی کہ پھر اس کے پاس نی گیا۔ حضرتِ فاروق اعظم کو جب اس اثر کی خبر ملی تو لوگوں سے فرمایا کہ ایسے معاملات میں تم سب کو ایسا ہی کرنا چاہیے کہ جب کوئی بھائی لغزش میں مبتلا ہوجائے تو اس کو درستی پر لانے کی فکر کرو۔ اور اس کو اللہ کی رحمت کا بھروسہ دلاؤ اور اللہ سے اس کے لیے دعا کرو کہ وہ توبہ کرلے اور تم اس کے مقابلے پر شیطان کے مدد گار نہ بنو، یعنی اس کو بُرا بھلا کہہ کر یا غُصہ دلا کر دین سے دور کردو گے تو یہ شیطان کی مدد ہوگی۔ 
معارف القرآن جلد 7/صفحہ582۔


bashukuriya

http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?147013-The-Achievements-Of-Hazrat-Umar-Farooq-%D8%B1%D8%B6%D9%8A-%D8%A7%D9%84%D9%84%D9%87-%D8%B9%D9%86%D9%87

No comments:

Post a Comment