Tuesday 17 March 2015

راستے سےتکلیف دہ چیزکو ہٹانا

بينما رجلٌ يمشي بطريقٍ ، وجد غَصنَ شوكٍ على الطريقِ ، فأخَّره . فشكر اللهُ له . فغفر له .
الراوي : أبو هريرة المحدث : مسلم
المصدر : صحيح مسلم الصفحة أو الرقم: 1914 خلاصة حكم المحدث : صحيح

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ حضور صلي الله تعالٰی عليه و اٰلہِ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلي الله تعالٰی عليه و اٰلہِ وسلم نےفرمایا: ایک آدمی جب راستے پہ جا رہا تھا تو اس نے ایک کانٹے دار ٹہنی کو لٹکتے دیکھ کر اس کو ایک طرف کر دیااور اللہ جل شانہٗ نے اُس کے اِس عمل کو پسند کر کے اسکی مغفرت فرما دی۔

تکلیف وجہ رفع درجات:
رسول الله صلي الله تعالٰی عليه و اٰلہِ وسلم نے فرمایا کسی بندہ مومن کے لئے اللہ تعالی کی طرف سے ایسا بلند مقام طے ہو جاتا ہے جس کو وہ اپنے عمل سے نہیں پاسکتا تو اللہ تعالی اس کو کسی جسمانی یا مالی تکلیف میں یا اولاد کی طرف سے کسی صدمہ یا پریشانی میں مبتلا کر دیتا ہے پھر اس کو صبر کی توفیق دے دیتا ہے یہاں تک کہ ان مصائب و تکالیف (اور ان پر صبر) کی وجہ سے اس بلند مقام پر پہنچا دیا جاتا ہے جو اس کے لئے پہلے سے طے ہو چکا تھا
(ابی داود، مسند احمد، معارف الحدیث )
ماخوذ از:اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم" تالیف ڈاکٹر محمد عبدالحی " صاحب رحمۃ اللہ علیہ صفحہ542

‬: نمازِاشراق:
أوصاني خليلي صلَّى اللهُ عليه وسلَّم بثلاثٍ : صيامُ ثلاثةِ أيامٍ من كلِّ شهرٍ، وركعتي الضُّحى، وأن أوتِرَ قبلَ أن أنامَ .
الراوي : أبو هريرة المحدث : البخاري
المصدر : صحيح البخاري الصفحة أو الرقم: 1981 خلاصة حكم المحدث : [صحيح]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ حضور صلي الله تعالٰی عليه و اٰلہِ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلي الله تعالٰی عليه و اٰلہِ وسلم نے مجھے تین نصیحتیں فرمائیں۔ وہ تین چیزیں ہیں:
1: ہر مہینے تین دن روزے رکھنا
2: اشراق کی نماز ادا کرنا اور
3: وتر کو سونے سے پہلے ادا کرنا.

نماز میں پہلی صف میں کهڑا ہونا ، اور اذان پڑهنا
حضرت أبو ہريرَه رضي الله عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کتنا اجر وثواب ہے ، پھر اس کے لیے انہیں قرعہ اندازی کرنی پڑے تو وہ قرعہ اندازی کریں
مسجد میں جلدی جانا 
حضرت أبو ہريرَه رضي الله عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : اگر لوگوں کو مسجد میں جلدی جانے کا ثواب معلوم ہوجائے ، تو وه ایک دوسرے سے سبقت حاصل کریں . یعنی مسجد کو جلدی جانے میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں

عشاء اور فجر کی نماز
حضرت أبو ہريرَه رضي الله عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر کی نمازوں میں کتنا اجرو ثواب ہے ، تو وہ ہر حال میں ان نمازوں کو ادا کرنے کے لیے آئیں ، اگرچہ انہیں گھٹنوں کے بل کیوں نہ آنا پڑے
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لو يعلم الناس مافي النداء والصف الأول ثم لم يجدوا إلا أن يستهموا عليه لاستهموا ولو يعلمون مافي التهجير لاستبقوا اليه ولو يعلمون مافي العتمة والصبح لأتوهما ولو حبواً . رواه البخاري ، ومسلم

No comments:

Post a Comment