Friday 24 April 2015

ادبی انجمن بزمِ خیال کے تحت محفلِ بیت بازی کا انعقاد

بہت غرورہے دریاکواپنے ہونے پر  مری پیاس سے اُلجھے،تودھجیاں اڑجائیں
ادبی انجمن بزمِ خیال کے تحت محفلِ بیت بازی کا انعقاد
دیوبند،24اپرےل(ساگر ٹائمز):آج محلہ خانقاہ دیوبند میںنوتشکےل شدہ ادبی تنظیم بزمِ خیال کی طرف سے بیت بازی کی نشست منعقد ہوئی۔ےہ نشست پورے ایک گھنٹے تک چلی،جس میں دوگروپ’بزمِ عاجز‘اور ’بزمِ جون ایلیا‘سے منسلک اربابِ ذوق نے حصہ لیا ۔دونوں گروپوں کے شرکانے بھرپور قابلیت کا مظاہرہ کیا؛چنانچہ ےہ نشست ایک ایک کی برابری پر اختتام پذیر ہوئی۔قبل ازاں بیت بازی کی اس زعفران زارمجلس کاآغازجناب محبوب ہاشمی نے شمع روشن کرکے کیا،جبکہ محفل کی صدارت جناب عبیداللہ علیم نے کی اور شرکاے بزم کے تئیںاپنی نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اور اس محفل کی نگرانی وحکمیت جامعہ امام محمد انور شاہ کے استاذِ حدیث اور شاعرمولانا فضیل احمد ناصری القاسمی نے فرمائی اور ان ہی کے شعر سے محفلِ بیت بازی کا آغاز ہوا۔ اس محفل میں حصہ لینے والوں میںحسین آزاد،احمدوصی زخمی،غزالی جویا،الماس شاہین،امام ظفرشفائی، چاند عالم قدسی،شہزادمنٹو،عادل دلنشیں،فاروق جذبی،طالب خسروکے نام بطورخاص قابل ذکر ہیں۔جبکہ محفل میں شائقینِ ادب کی کثیر تعدادموجودرہی اور انھوںنے بھرپورلطف اٹھایا۔

No comments:

Post a Comment