Saturday 11 April 2015

تعلیم وتربیت کے بغیرمسلمانوںکی ترقی ناممکن

تعلیم وتربیت کے بغیرمسلمانوںکی ترقی ناممکن
دارالعلوم اسراریہ میں منعقدہ تعلیمی و اصلاحی اجلاس سے مولانااسرارالحق قاسمی کا خطاب 
آج دارالعلوم اسراریہ ،جولہ ،فقیرپاڑہ سنتوش پورمیں منعقدہ تعلیمی و اصلاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین ووممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق نے کہاکہ موجودہ وقت میں مسلمانوںکی کامیابی اورفلاح کا واحد راستہ ےہ ہے کہ وہ تعلیم کے میدان میں آگے آئیں اور اپنے بچوںکوبہتر سے بہتر تعلیم دلائیں،مولانانے کہاکہ تعلیم کے بغیرمسلمانوںکی ترقی ناممکن ہے۔انھوںنے ان بچوںاوراساتذہ کو خوش نصیب قراردیاجوقرآن کریم پڑھتے اور پڑھاتے ہیں،انھوںنے کہاکہ دین کا علم نہایت ہی افضل ہے اورہمیں اپنے بچوںکودیگرعلوم پڑھانے سے پہلے دینی علوم ضرورپڑھانا چاہیے۔اس پروگرام سے راجیہ سبھاکے ایم پی اور بنگلہ روزنامہ قلم کے ایڈےٹراحمدحسن عمران نے بھی خطاب کیا۔انھوںنے اپنے بیان میں کہاکہ دارالعلوم اسراریہ نے انتہائی قلیل مدت میں بہت ہی کامیابی کے ساتھ مسلمانوں میں تعلیم و تربیت کوفروغ دینے کاکام دیاہے،انھوںنے کہاکہ پہلی مرتبہ میں اس مدرسہ کے آغازکے وقت آیاتھااورابھی آنے سے محسوس ہواکہ پورے علاقے میں کافی تبدیلی آچکی ہے اور مسلمان جہاں تعلیم کے حصول کے تئیں بیدار ہو رہے ہیں،وہیں ان کے رہن سہن اور معاشرت و اخلاق میں بھی بہتر انقلاب آرہاہے۔بلاشبہ ےہ دارالعلوم اسراریہ کے سرپرست حضرت مولانااسرارالحق صاحب ،مہتمم مولانانوشیراحمداورےہاں کے اساتذہ کی محنتوںسے ممکن ہوسکاہے۔انھوںنے مدرسے کے تعلیمی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ےہ بڑی کامیابی کی بات ہے کہ گزشتہ چھ سالوںمیں اس مدرسے سے کم و بیش 100حفاظ قرآن تیار ہوچکے ہیںجن میں کئی نابینابھی ہیں۔انھوںنے کہاکہ ےہ مدرسے کے نظام تعلیم و تربیت کی بہتری کی واضح دلےل ہے کہ ےہاں شہرکولکاتہ واطراف کے غریب وناداربچوں کے علاوہ دولت مندمسلمانوںکے بچے بھی بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اس موقع پردارالعلوم اسراریہ کے مہتمم مولانا نوشیراحمدنے مدرسہ کی کارکردگی کی رپورٹ پےش کرتے ہوئے کہاکہ ےہاں حفظ قرآن کے ساتھ طلبہ کوتجویدکی رعایت کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کی بھی ماہر اساتذہ کی نگرانی میںگجرات کے طرزپر مشق کروائی جاتی ہے اور الحمدللہ اس کے بہتر نتائج حاصل ہورہے ہیں،نیزطلبہ کی اخلاقی تربیت پربھی پوری توجہ دی جاتی ہے۔پروگرام کے اہم شرکاءمیں اے ایم یواولڈبوائزکے جنرل سکریٹری انجینئروقار خان،خضرپورکے شمشاداحمد خان و ماسٹرعبدالرحیم،پارک اسٹریٹ کے ارشاد احمد وسید نیر اقبال ہاشمی،ممتازاحمد،تبریزعالم،نیشنل لائبریری کے عثمان غنی،امام مولا اشرف علی،آنکڑہ کے حافظ صداقت حسین مدرسہ محمودےہ کے قاری عبدالرحمن،عبداللہ بھائی،ہاو ¿ڑہ محمدساحل،مٹیابرج کے امام مولانا معظم ندوی،شمیم اختر ،اعظم مٹھائی والے،شمشیراحمد،قاری علی مرتضیٰ،مولانا منیرالدین قاسمی،قاری توصیف دیناجپوری،قاری عبدالواحد پورنوی،قاری مشتاق ،قاری سلمان،ماسٹرنورحسن اور فاطمہ مسجد کے متولی حاجی محمدحدیث کے نام بطورِ خاص قابلِ ذکر ہیں۔


No comments:

Post a Comment