Monday 6 April 2015

پھر ہوئی شین ، الف میم ، خدا خیر کرے

پھر ہوئی شین ، الف میم ، خدا خیر کرے
ہاتھ میں آگیا پھر جیم الف میم ، خدا خیر کرے
عشق پہلا ہے ، نہ ہو جاؤں کہیں ، ڈر ہے مجھے
نون الف کاف الف میم ، خدا خیر کرے
عشق کی راہ گزر میں ہیں بہت
ہر طرف ، دال الف میم ، خدا خیر کرے
اور لوگوں کے لیے کچھ بھی نہیں
تم نے بنایا ہے ، غین لام الف میم ، خدا خیر کرے
عین شین قاف سے پالا جو پڑا ہے تو اب
اور کوئ نہیں کچھ ، کاف الف میم ، خدا خیر کرے
ایک اپنا تھا ، جانے کیا ہو اس کا
الف نون جیم الف میم ، خدا خیر کرے

No comments:

Post a Comment