Thursday 20 August 2020

بینک نومینی nomini کی شرعی حیثیت؟

 بینک نومینی nomini کی شرعی حیثیت؟

-------------------------------

--------------------------------

مفتی صاحب معلوم یہ کرنا ہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد بینک میں جو پیسہ ہے جس میں یہ لکھا ہے کہ میری بیوی میرے اکاؤنٹ میں شریک ہے جس کو انگریزی میں نومینی nomini کہا جاتا ہے. آیا اس بینک کے پیسے میں شوہر کے انتقال کے بعد بیوی کو سارا پیسہ ملے گا یا اس کی اولاد کو بھی اس میں سے پیسہ ملے گا؟

انور علی بٹلہ ہاؤس سے

الجواب وباللہ التوفیق:

بینک اکائونٹ یا بیمہ وغیرہ میں نومنی کے تحت جو نام درج ہوتا ہے وہ صرف کاغذی دستاویز تک محدود ہے، شرعا متروکہ رقوم کا مالک نہیں بنتا. اکاؤنٹ ہولڈر کی وفات کے بعد نومنی والا بندہ صرف حق وصولیابی پائے گا. صورت مسئولہ میں بیوی (نومینی) پوری رقم کی شرعاً مالکہ نہیں ہے ، متوفی کے دیگر ورثاء بھی اس رقم کے حسب حصص شرعیہ وارث بنیں گے. بیوی بھی بقدر حصہ شرعی ہی وارث بنے گی اس سے زیادہ نہیں، 

واللہ اعلم بالصواب

شکیل منصور القاسمی

https://saagartimes.blogspot.com/2020/08/nomini.html


No comments:

Post a Comment