Saturday 18 July 2020

ذاتی ‏منافقت ‏

ذاتی منافقت:
رات کو میں موبائل 
چارجنگ میں لگاکر سوگیا۔
صبح اٹھا تو  بیٹری لو ہونے کی 
وجہ سے موبائل بند ہوچکا تھا۔ بہت  
زیادہ غصہ آیا کہ موبائل کو کس نے ہلایا تھا۔
ابھی میں زور سے چلاکر پورے گھر کو سر پر اٹھانے ہی والا تھا کہ میری نظر سامنے لگے سوئچ بورڈ پر پڑی اور یہ دیکھ کر میں نے اپنی آواز  حلق میں ایسے ہی دبالی جیسے کسی نے غریب کے پیسے دبالئے ہوں. کیونکہ میں نے موبائل تو چارجنگ میں لگا دیا البتہ بجلی کا بٹن دبانا بھول گیا.
اپنی اس غلطی کو میں نے گردے پھپھڑوں پر ن لاتے ہوئے نظر انداز کرکے موبائل کو دوبارہ چارجنگ پر لگا دیا البتہ اس دن میں نے ایک سبق سیکھا کہ یہی ہماری منافقت ہے کہ اگر کسی اور سے کوئی غلطی سرزد ہوجائے تو ہم اس پر آگ بگولہ ہوجاتے ہیں
البتہ وہی غلطی اگر ہم سے ہوجائے تو ہم بالکل برعکس رویے کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ
"کوئی نہیں قسمت میں ایسا ہی ہونا لکھا تھا."۔۔
http://saagartimes.blogspot.com/2020/07/blog-post_82.html

No comments:

Post a Comment