Sunday 12 July 2020

‎زیتون کا تیل اور انجیر

زیتون کا تیل اور انجیر

‎یہ نسخہ عرب ممالک میں بہت استعمال ہوتا ہے کیوں کہ ان دونوں مبارک چیزوں کا ذکر قرآن پاک میں ہے اور اللہ پاک نے ان دونوں کا ذکر سورۃ التین میں کیا ہے
‎نسخہ:
‎ایک گلاس میں پچھتر فیصد یعنی تین چوتھائی زیتون کا تیل ڈالیں اور عصر کے وقت اس تیل میں تین عدد خشک انجیر ڈال کر ڈھک دیں. رات بھر انجیر تیل میں رھنے دیں صبح فجر کے بعد تینوں انجیر کھالیں پھر عصر کے بعد تین انجیر تیل میں ڈال دیں اور فجر کے بعد کھالیں. تقریباً ایک مہینہ لگا تار اس طریقے سے انجیر استعمال کریں ‎یا
‎نسخہ بطریقہ دوم:
‎ایک شیشے کے جار یا کھلے منہ والی بوتل میں انجیر خشک آدھا کلو صاف شدہ لے کر بھردیں کم ازکم ایک لٹر زیتون کا آئل ڈال کر ڈھکن مضبوطی سے بند کردیں اور بوتل کو خشک وروشن جگہ، دھوپ والی جگہ نہ ھو، ۱۵ دنوں کے لئے رکھ دیں ۱۵ دنوں میں انجیریں کافی حد تک تیل جذب کرچکی ھوں گی اور انجیر کچھ پھول چکی ھوں گی. اسکا بھی طریقہ استعمال وہی ھے. بعد فجر یا نہارمنہ ایک تا تین انجیر کھالیں اور کچھ دیر بعد ناشتہ کریں ایک ماہ استعمال کریں.
‎فوائد:
‎جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری ھوجائیگی اور جوڑوں کا درد، پٹھوں کا درد، ھڈیوں کا درد، گھٹنوں کا درد، اٹھتے وقت جوڑوں اور ھڈیوں کے پٹاخے نکلنا بھی ان شاءاللہ ختم ھوجائیں گے. اس کے ساتھ ساتھ آنتوں کے مسائل بھی بہتر ھونا شروع ھوجائیں گے. اندرونی زخموں کو بھی بہتر کرتا ھے شوگر والے بھی استعمال کرسکتے ھیں کولیسڑول والے بھی استعمال کریں کیوں کہ اس سے کوئی نقصان نہیں ھوتا.دمہ کے مریض بھی استعمال کرسکتے ھیں ان فوائد کے علاوہ بھی اسکے کافی فوائد ھیں الغرض یہ نسخہ انسانی جسم و صحت کے لئے انتہائی موزوں ھے.
ضروری بات:
آجکل خالص اور معیاری روغن زیتون ملنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ سب سے بہتر روغن زیتون اٹلی اور اسپین کا تصور کیا جاتا ہے جو سو دوسو اور تین سو ملی لیٹر کے ٹن میں دستیاب ہے۔ ساسو نامی روغن زیتون بھی اٹلی سے درامد شدہ ہے اور سو ملی لیٹر ڈیڑھ دوسو میں دستیاب ہے جبکہ ڈھائ سو ملی لیٹر یعنی ایک پائو تیل کا ٹن ساڑھے تین سے چارسو میں دستیاب ہے۔ جو عام متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہے۔۔ روغن زیتون کی سب سے بہتر قسم ورجن اولیو آئل ہے۔ ورجن اولیو آئل وہ ہوتا ہے جو زیتون کے بیج کو بغیر گرم کئے تیل نکالا جاتا ہے۔ اس کی مہک اور ذائقہ انتہائ خوشگوار ہوتا ہے۔ گرم کرنے پر روغن زیتون کے بہت سے مفید اجزا ختم ہو جاتے ہیں۔ خاص طور پر طبی و دوا استعمال کے لئے خالص ترین ورجن اولیو آئل ہی استعمال کرنا چاہئے۔ وطن عزیز میں ملاوٹ اور دونمبری کا یہ حال ہے کہ ناقص اور ملاوٹ شدہ اولیو آئل امپورٹڈ اٹلی اور اسپین کی جعلی پیکنگ میں دستیاب ہے جس کی عام آدمی پہچان نہیں کرپاتا اور نتیجتا روغن زیتون کے ان بیش وبہا فوائد سے محروم رہتا ہے جوکہ خالص ورجن روغن سے حاصل ہوتے ہیں۔ برصغیر ہند-ہاک میں عموم طور پر ڈالڈا اور دوسرے برانڈز کا جو روغن زیتون کھانا پکانے کے لئے ایک اور تین لٹر کی پیکنگ میں دستیاب ہے وہ خالص روغن زیتون نہیں بلکہ اولیو پومیس آئل (Olive Pomace Oil) کہلاتا ہے جو دراصل زیتون کا ورجن تیل نکالنے کے بعد بچ جانے والے پھوک اور کچرے کو گرم کر کے نکالا جاتا ہے جس کی کوالٹی گھٹیا ہوتی ہے اور بعض اوقات اس میں کسی دوسرے تیل کی آمیزش Blending بھی کردی جاتی ہے۔ اس کی قیمت ساڑھے چھ سو روپے لیٹر ہے۔ جبکہ اعلی عمدہ ورجن اولیو آئل چودہ سو سے سولہ سو روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
نوٹ: براہ کرم مذکورہ بالا اشیاء کو اپنے معالج کی نگرانی میں ہی استعمال کریں.
 

No comments:

Post a Comment