Monday 1 June 2020

سجدہ سے عاجز لیکن قیام پہ قادر شخص نماز کس طرح پڑھے؟

سجدہ سے عاجز لیکن قیام پہ قادر شخص نماز کس طرح پڑھے؟
-------------------------------
مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص قیام پر قادر ہے اور وہ شخص قرآت کی حالت میں قیام کرتا ہے لیکن رکوع و سجدہ میں کرسی پر بیٹھ جاتا ہے تو کیا قیام کے فرض کا تحقق ہوجائیگا اور نماز درست ہوجائیگی؟؟؟
الجواب وباللہ التوفیق: 
سجدہ سے عاجز لیکن قیام پہ قادر شخص کی نماز کے حکم کے بارے اکابر علماء کی مختلف آراء ہیں:
ایک رائے یہ ہے کہ سجدہ پہ عجز کی صورت میں قیام کی فرضیت ساقط ہوجائے گی ایسا شخص پوری نماز بیٹھ کے پڑھے گا۔
دوسری رائے یہ ہے کہ قیام مقدور کھڑے ہوکر کرے، رکوع سجدہ بیٹھ کر اشارہ سے ادا کرلے. فتنہ وفساد کا ذریعہ بنائے بغیر جس کو جس پہ سہولت ہو عمل کرلے.
وإن تعذرا) ليس تعذرهما شرطاً بل تعذر السجود كاف (لا القيام أومأ) بالهمز (قاعداً) وهو أفضل من الإيماء قائماً؛ لقربه من الأرض، (ويجعل سجوده أخفض من ركوعه) لزوماً (ولا يرفع إلى وجهه شيئاً يسجد عليه) فإنه يكره تحريماً (فإن فعل) بالبناء للمجهول ذكره العيني (وهو يخفض برأسه لسجوده أكثر من ركوعه صح) على أنه إيماء لا سجود إلا أن يجد قوة الأرض (وإلا) يخفض (لا) يصح؛ لعدم الإيماء إلخ .... (الدرالمختار وحاشية ابن عابدين (ردالمحتار) (2/ 97)
والله أعلم 


1 comment:

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ شیخ آپ 2013 سے پوسٹ ڈال کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدنیا و الآخرۃ۔
    کیا آپ کو اس سے کمائی ہوتی ہے پلیز جواب دیجئے گا

    ReplyDelete