Monday 1 June 2020

وبائی امراض کو دور کرنے کے لئے چند مجرب نسخے

وبائی امراض کو دور کرنے کے لئے چند مجرب نسخے

اللہ تعالی نے کوئی ایسی بیماری نہیں بھیجی جس سے شفاء پانا ناممکن ہو اور اللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل کیا ہے. انسان اپنے علم، استطاعت اور جد و جہد کے ذریعہ اس علاج تک رسائی پاسکتا ہے ـ
آج کل کرونا کی وباء پورے عالم میں پھیلی ہوئی ہے جس کے علاج کے لئے کئی نسخے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ارسال کررہے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ  عوام الناس کا بھلا ہو اور بیمار لوگوں کو شفاء مل سکے ـــ  اسی سلسلے میں چند  مفید جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کی نشاندہی کرنا ہمارا مقصود ہے تاکہ کرونا کے مریض اور  وہ عام لوگ بھی جنکو بفضل خدا کرونا کی بیماری نہیں ہے البتہ بخار، زکام، کھانسی، بدن میں درد وغیرہ کی شکایت ہے وہ حضرات ان دواؤں سے فائدہ اٹھاسکیں ـ  
1)  سنامکی:
سنامکی کے پتے عام طور پر پیٹ صاف کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں ـ  اللہ تعالی نے اس بوٹی میں یہ صلاحیت رکھی ہے کہ پیٹ صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بدن کے اندر موجود تمام میل کچیل ہر قسم کی گندگی ، فاسد مادے اور زہریلے مواد جو انسان کے جسم میں خوراک کی بے احتیاطی سے جمع ہوگئے ہوں ان سب کو جسم سے خارج  کردیتی ہے ـ  حتی کہ سحر وغیرہ کو نکال باہر کرتی ہے ـ  ان ایام میں ان پتوں کو استمال کرنا کافی مفید ہوسکتا ہے، تین چمچ ان پتوں کو آدھے لیٹر پانی میں ابال لیں اور برتن کو مضبوطی سے بند کرکے رکھیں تاکہ اس کا بھاپ باہر نہ نکلے ـ  ایک گھنٹہ بعد اسے خالی پیٹ پیا جائے اور اس کے فورا بعد اسٹیم لے لیں ان شاء اللہ امید قوی ہے کہ اس سے آرام مل جائے گاـ یہ عمل ہفتہ میں دو یا تین مرتبہ آپ دہراسکتے ہیں 
2)  چرائتہ:
چرائتہ خون صاف کرنے کیلئے بہت ہی مشہور بوٹی ہےـ  اس کے استعمال سے خون میں موجود فاسد جراثیم بدن سے خارج ہوجاتے ہیں ـ  نیز بخار ، بدن درد اور شوگر میں یہ بوٹی نہایت مفید اور کارگر ہے ـ  اسے پانی میں ملاکر پانچ گھنٹہ رکھنا چاہیے یا رات کو بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ پی لیں ـ  اسے روزانہ ایک ہفتہ  یا دو ہفتوں تک استعمال کرسکتے ہیں ـ 
3)  مرة:
اسے اردو یا ھندی میں  بال کہتے ہیں اور انگریزی میں Myrrh کہتے ہیں ـ یہ ایک درخت کا گوند ہے ـ  یہ قدرتی اینٹی بایوٹک دوا ہے ـ  گلے کے انفیکشن ، ٹونسل ، کھانسی اور خون کی صفائی کے لئے لاجواب بوٹی ہے ـ  یہ پورے جسم کیلئے معقم یعنی sanitizer کا کام کرتی ہے ـ اس کے دو یا تین چھوٹے دانے پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ پی لیں ـ اسے روزانہ ایک ہفتہ یا دو ہفتہ تک استعمال کرسکتے ہیں ـ
4) نیم کے پتے:
نیم کے پتے آج کل کے وبائی مرض کیلئے بہت ہی مفید مانے جارہے ہیں ـ چونکہ اس کے اندر جسم سے فاسد  جراثیم خارج کرنے کی صلاحیت بھرپور موجود ہے ـ اس لئے اس کا استعمال مستقل علاج کے طور پر کیا جارہا ہے ، اس کے تازہ پتے اگر مل جائیں تو بہتر ہے ، اسے نہار منہ چبا لیا کریں ورنہ اس کا پاوڈر پانی کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں اسے روزانہ اور مستقل ایک مہینہ تک استعمال کرسکتے ہیں ـ 
5) عودالقصط الھندی:
اسے قسط ہندی یا قسط اسود بھی کہتے ہیں ـ گلے ، سانس اور پھیپھڑے  کی بیماریوں  اور  بےچینی اور شوگر نیز دل کی بیماریوں کیلئے یہ نہایت مجرب اور مفید جڑی بوٹی ہے ـ  بلڈ پریشر کے کنٹرول کیلئے اور وزن کم کرنے کیلئے بھی استعمال کی جاتی ہے اسکا پاوڈر گرم پانی یا شہد  میں روزانہ صبح شام دو مرتبہ  استعمال کریں ـ
6) ادرک اور شہد:
ادرک اور شہد کا مرکب کھانسی، بلغم، بخار اور ٹونسل میں نہایت مفید علاج مانا جاتا ہے ـ شہد میں اللہ تعالی نے کئی ایک بیماری سے شفاء رکھی ہے اور ادرک سانس اور گلے کی بیماریوں کیلئے بہت ہی مفید ہے لہذا دونوں کو ملاکر پینے سے قوی امید ہے کہ گلے اور سانس کی بیماریوں سے چھٹکارا مل جائے گا اور بدن کے درد کی شکایت بھی ختم ہو جائے گی ـ اصلی شہد ایک چمچ اور تازہ ادرک کا رس ایک چمچ لیں ، دونوں کو ملاکر صبح نہار منہ روزانہ پی لیں ـ  
   7) لبان مر:
اسے اردو میں لوبان کہا جاتا ہے ـ یہ بھی درخت کا گوند ہے ، اسے کھانسی بلغم اور بخار میں استعمال کیا جاتا ہے ـ ساتھ ساتھ اس کو بخور کے طور پر گرم کوئلہ پر اس کی دھونی لے کر استعمال کرسکتے ہیں، گھر کے معقم و مطھر یعنی sanitizer  کے طور پر اس کا استعمال بہت ہی مشہور ہے ـ اس میں  گھر کے جراثیم کو مارنے کی صلاحیت بھرپور موجود ہے ـ
        یہ چند نہایت مفید اور مجرب بوٹیاں ہیں. اللہ سبحانہ وتعالی کی ذات سے امید رکھیں اور پاکی و صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور ان بوٹیوں کو خود بھی استعمال کریں اور اپنے متعلقین تک اس پیغام کو عام کریں تاکہ ہر کوئی اس سے مستفید ہوسکےـ
ان دواؤں کو اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں
http://saagartimes.blogspot.com/2020/06/blog-post_0.html?m=1

No comments:

Post a Comment