Monday 20 April 2020

صبح بیدار ہونے پر معلوم ہوا کہ کچھ نکلا ہے تو اس صورت میں کیا غسل کرنا ضروری ہے؟

صبح بیدار ہونے پر معلوم ہوا کہ کچھ نکلا ہے تو اس صورت میں کیا غسل کرنا ضروری ہے؟
سوال: اگر صبح نیند سے بیدار ہونے کے وقت پتا چلے کہ میں ڈسچارج ہوگیا ہو تو کیسے پتا چلے گا کہ منی نکلی ہے یا مذی؟ اور اگر مذی نکلی ہے تو کیا غسل کرنا ضروری ہے؟
الجواب و باللہ التوفیق:
(۱، ۲): سوکر اٹھنے کے بعد اگر کپڑے وغیرہ پر کوئی دھبہ ہو اور احتلام یاد ہو اور وہ منی یا مذی کا دھبہ ہویا اس دھبہ کے بارے میں منی اور مذی کا شک ہو یا منی اور ودی کا شک ہو یا مذی اور ودی کا شک ہو یا تینوں کا شک ہو تو ان سب صورتوں میں غسل فرض ہوگا۔ اور اگر احتلام یاد نہ ہو اور کپڑے وغیرہ کا دھبہ یقینی طور پر منی کا ہو تو بھی غسل فرض ہوگا۔ اور اگر ودی کا یقین ہو تو خواب یاد ہو یا یاد نہ ہو، بہرصورت غسل فرض نہیں ہوگا۔ اسی طرح اگر خواب یاد نہ ہو؛ لیکن دھبہ کے بارے میں مذی کا یقین ہو یا مذی اور ودی کا شک ہو تو بھی بالاتفاق غسل فرض نہ ہوگا۔ اور اگر خواب یاد نہ ہو اور دھبہ کے بارے میں منی اور مذی کا شک ہو یا منی اور ودی کا شک ہو یا تینوں کا شک ہو تو ان سب صورتوں میں حضرات طرفینکے نزدیک احتیاطاً غسل واجب ہوگا اور امام ابویوسف کے نزدیک نہیں کذا في رد المحتار(کتاب الطھارة، ۱: ۳۰۰، ۳۰۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند) وغیرہ من کتب الفقہ والفتاوی۔
-----------------------------------------------------------
سوال: اگر خواب میں کسی مرد سے باتیں کیں توکیا اس عورت پر غسل فرض ہوجاتا ہے صرف باتیں کرنے سے جبکہ وہ لیکوریا کی مریض ہے اور اس نے لیکوریا روکنے کیلے اندر ٹشو بھی رکھا تھا اور جب ٹشو کو چیک کرنے پر تری بھی لگی ہوئی ہوتی ہے لیکن خواب میں لزت کوئی نہیں محسوس ہوئی۔
الجواب و باللہ التوفیق:
اگر عورت کو خواب میں محض باتیں کرنا یاد ہے، جماع اور احتلام یاد نہیں ہے، اور صبح کے وقت جو تری دیکھی ہے، اس کے بار ے میں یقین یا ظن غالب ہے کہ وہ لیکوریا کا پانی ہے، منی نہیں ہے، تو عورت پر غسل فرض نہیں ہوگا۔ اور اگر تری کے بارے میں یہ شک ہے کہ یہ منی ہے یا لیکوریا کا پانی ہے، تو احتیاطاً غسل واجب ہوگا۔
ولایجب اتفاقا فیما إذا علم أنہ ودِيٌّ مطلقا، وفیما إذا علم أنہ مذي أو شک فی الأخرین مع عدم تذکر الاحتلام، ویجب عندہما فیما إذا شک في الأولین أو الطرفین أو في الثلاثة احتیاطا، ولایجب عند أبي یوسف للشک في وجود الموجب ۔ ردّ المحتار: ۱/۳۰۱، ط: زکریا دیوبند۔
-------------------------------------------------------------------------
ایک شخص کو سونے کی حالت میں لگا کہ وہ محتلم ہوگیا ہے اور وہ جب بیدار ہوا تو ایسی علامت نہیں پائی گئی کہ ودی کا خروج ہوا کہ منی کا تو وہ کیا کرے؟
الجواب و باللہ التوفیق:
اگر اس شخص کو اپنا احتلام یاد ہے، اور بعد میں استنجا کے وقت نکلنے والے مادے کے سلسلے میں یہ یقین ہو کہ منی کا خروج ہوا ہے نہ کہ ودی کا، تو اس پر غسل واجب ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وَإِنْ اسْتَيْقَظَ الرَّجُلُ وَوَجَدَ عَلَى  فِرَاشِهِ أَوْ فَخِذِهِ بَلَلًا وَهُوَ يَتَذَكَّرُ احْتِلَامًا إنْ تَيَقَّنَ أَنَّهُ مَنِيٌّ أَوْ تَيَقَّنَ أَنَّهُ مَذْيٌ أَوْ شَكَّ أَنَّهُ مَنِيٌّ أَوْ مَذْيٌ فَعَلَيْهِ الْغُسْلُ وَإِنْ تَيَقَّنَ أَنَّهُ وَدْيٌ لَا غُسْلَ عَلَيْهِ وَإِنْ رَأَى بَلَلًا إلَّا أَنَّهُ لَمْ يَتَذَكَّرْ الِاحْتِلَامَ فَإِنْ تَيَقَّنَ أَنَّهُ وَدْيٌ لَا يَجِبُ الْغُسْلُ وَإِنْ تَيَقَّنَ أَنَّهُ مَنِيٌّ يَجِبُ الْغُسْلُ وَإِنْ تَيَقَّنَ أَنَّهُ مَذْيٌ لَا يَجِبُ الْغُسْلُ وَإِنْ شَكَّ أَنَّهُ مَنِيٌّ أَوْ مَذْيٌ قَالَ أَبُويُوسُفَ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى -: لَا يَجِبُ الْغُسْلُ حَتَّى يَتَيَقَّنَ بِالِاحْتِلَامِ، وَقَالَا: يَجِبُ. هَكَذَا ذَكَرَهُ شَيْخُ الْإِسْلَامِ وَقَالَ الْقَاضِي الْإِمَامُ أَبُو عَلِيٍّ النَّسَفِيُّ: ذَكَرَ هِشَامٌ فِي نَوَادِرِهِ عَنْ مُحَمَّدٍ إذَا اسْتَيْقَظَ الرَّجُلُ فَوَجَدَ الْبَلَلَ فِي إحْلِيلِهِ وَلَمْ يَتَذَكَّرْ حُلْمًا إنْ كَانَ ذَكَرُهُ مُنْتَشِرًا قَبْلَ النَّوْمِ فَلَا غُسْلَ عَلَيْهِ إلَّا إنْ تَيَقَّنَ أَنَّهُ مَنِيٌّ وَإِنْ كَانَ ذَكَرُهُ سَاكِنًا قَبْلَ النَّوْمِ فَعَلَيْهِ الْغُسْلُ قَالَ شَمْسُ الْأَئِمَّةِ الْحَلْوَانِيُّ هَذِهِ الْمَسْأَلَةُ يَكْثُرُ وُقُوعُهَا وَالنَّاسُ عَنْهَا غَافِلُونَ فَيَجِبُ أَنْ تُحْفَظَ. كَذَا فِي الْمُحِيطِ. وَلَوْ تَذَكَّرَ الِاحْتِلَامَ وَلَذَّةَ الْإِنْزَالِ وَلَمْ يَرَ بَلَلًا لَا يَجِبُ عَلَيْهِ الْغُسْلُ وَالْمَرْأَةُ كَذَلِكَ فِي ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ؛ لِأَنَّ خُرُوجَ مَنِيِّهَا إلَى فَرْجِهَا الْخَارِجِ شَرْطٌ لِوُجُوبِ الْغُسْلِ عَلَيْهَا وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى. هَكَذَا فِي مِعْرَاجِ الدِّرَايَةِ". (الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي الْمَعَانِي الْمُوجِبَةِ لِلْغُسْلِ، الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي الْمَعَانِي الْمُوجِبَةِ لِلْغُسْلِ وَهِيَ ثَلَاثَةٌ، ١/ ١٥)  
فقط واللہ اعلم

No comments:

Post a Comment