Monday 20 April 2020

حضور صلی اللہ علیہ وسلم شروع ماہ کا چاند دیکھ کر کونسی دعا پڑھتے تھے

حضور صلی اللہ علیہ وسلم شروع ماہ کا چاند دیکھ کر کونسی دعا پڑھتے تھے
----------------------------------------------------------
حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم شروع ماہ کا چاند دیکھ کر یہ دعا پڑھتے:
((اَللّٰہُمَّ أَهِلَّہ‘عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالإِْیْمَانِ، وَالسَّلَامَۃِ وَالإِْسْلَامِ، رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ))۔
ترجمہ:اے اللہ!اس چاند کو ہم پر برکت، ایمان،خیریت اور اسلام کے ساتھ نکال۔
(اے چاند) میرا اورتیرا رب اللہ ہے۔ (طبرانی 903 ۔ راوی سلیمان بن سفیان کی وجہ سے حدیث ضعیف ہے۔)

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاند دیکھتے تو یہ پڑھتے:
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ ھِلَالُ یُمْنٍ وَبَرَکَۃٍ
(الدعاء:۳/۱۲۲۳،بسند ضعیف، ابن سنی:۵۹۶)

ترجمہ:اے اللہ اسے برکت کا چاند بنا۔
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاند دیکھتے تو یہ پڑھتے:
ھِلَالَ خَیْروَ رُشْدٍ۔ أنت بالذى خلقك ثلاث مرات.
ترجمہ: بھلائی اوراچھائی کا چاند۔ ۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بھی چاند دیکھتے وقت حضور سے تین بار یہی دعا پڑھنے کی روایت ہے۔ (طبرانی اوسط 20/1۔ مجمع 19/139)
خلاصہ یہ ہے کہ شروع ماہ کے چاند دیکھتے وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اس قدر پڑھنا ثابت ہے :
((اَللّٰہُمَّ أَهِلَّہ‘عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالإِْیْمَانِ، وَالسَّلَامَۃِ وَالإِْسْلَامِ، رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ))۔
اس دعا پہ "ورضوان من الرحمن وجوار من الشیطان" جیسے کلمات کا اضافہ محفوظ وثابت نہیں ہے۔۔
مسند دارمی میں عبد اللہ بن عمر سے چاند دیکھتے وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعا پڑھنا بھی مروی ہے:
اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بَالْیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ۔
اے اللہ اس چاند کو ہمارے اوپر برکت اور ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور ان اعمال کی توفیق کے ساتھ نکلا ہوا رکھ، جو تجھے پسند ہیں، اے چاند میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔
(الاذکار للنووی 159)
واللہ اعلم بالصواب
شکیل منصور القاسمی

No comments:

Post a Comment